تازہ تر ین

مدیحہ شاہ کا غیر شادی شدہ اداکاراﺅں کو وقت پر شادی کرنیکا مشورہ

لاہور (شوبز ڈیسک) لولی ووڈ سٹار مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ غیر شادی شدہ اداکاراﺅں کو مناسب وقت پر شادی کر لینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی ایک اداکارہ کی بات نہیں کرتی اور نہ ہی کسی ایک اداکارہ کا نام لے کر اسے شادی کا مشورہ دوں گی بلکہ ان تمام اداکاراﺅں کی بات کرتی ہوں جو یہ سمجھتی ہیں کہ شادی کرنے کے بعد ان کی شوبز میں اہمیت کم ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ متعدد خواتین اداکاراﺅں نے اپنے عروج کے دور میں شادی کر لی اور شادی کے بعد بھی وہ شوبز میں کامیاب ہیں جس کی بڑی مثال میری اپنی ہے ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ شادی کے بعد مجھے شوبز میں کام کرنے کی بے شمار آفریں ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain