Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کے مطابق ایران معاہدہ اتوار کو طے پانے کا امکان
    • کینسر کی مریضہ سے 27 کروڑ کا فراڈ، ن لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر کے خلاف 3 مقدمات درج
    • جنوبی کوریا میں احتجاج نویں روز بھی جاری، دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ
    • پہلے ونڈے میں ہندوستان نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دےدی
    • روہت شرماونڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے
    • کینیڈا، بوسنیا میچ ،ہنگامہ آرائی،دو افراد گرفتار
    • ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ بیلجئیم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرا دیا
    • فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب
    • کائنات اظہر اسلام آباد کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر بن گئیں
    • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
    • طیاروں میں ٹیک آف اور لینڈنگ سے قبل کیبن لائٹس کیوں مدھم کی جاتی ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
    • وزن جانچنے کے غلط اوقات جو صحت کیلئے مضر ثابت ہو سکتے ہیں
    • امیتابھ بچن نے 83 سالہ زندگی کے مصروف ترین دن میں کیا کچھ کیا؟
    • ہریتک روشن 40 سال بعد رجنی کانت کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار
    • سپریم لیڈر علی خامنہ شہید کی تدفین 9 جولائی کو ایران میں ہو گی
    • امریکہ ایران امن معاہدہ آخری مراحل میں یو اے ای کا ایران کو اربوں ڈالر جاری کرنے فیصلہ
    • عدالتی فیصلہ،کارکنوں نے کینیڈی سنٹر سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا
    • ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
    • آسٹریلیا نےخاتون کو اپنا پہلا آرمی چیف مقرر کر دیا
    • لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نئے چیف آف آرمی اسٹاف ہندوستان ہونگے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سائنسدانوں کا جسم میں نیا عضو دریافت کرنے کا دعویٰ

    By Daily Khabrainاگست 16, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سوئیڈن (ویب ڈیسک)یہ عام نہیں جب سائنسدان جسم کا بالکل نیا عضو دریافت کرلیں مگر سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ایک تحقیقی ٹیم نے جلد کے نیچے ایک نیا حصہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔درحقیقت یہ جلد کے نیچے خلیات کا ایسا نیٹ ورک ہے جو درد کے احساس دلاتا ہے جو کہ صدیوں سے آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود اوجھل تھا۔ویسے 2017 تک مانا جاتا تھا کہ انسانی جسم میں 78 اعضا ہیں مگر پھر میسینٹری (آنتوں کو معدے کے بیرونی حصے سے جوڑنے والی جھلی) کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ تعداد 79 ہوگئی جبکہ گزشتہ سال بھی ایک عضو دریافت کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا تاہم ابھی تک اسے آفیشل حیثیت نہیں دی گئی۔کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کے محققین نے اس نئے عضو کو دریافت کیا اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ایسے خصوصی خلیات ہیں جو درد کا احساس کرنے والے اعصابی خلیات کے گرد ہوتے ہیں جو جلد کی اوپری تہہ میں تک درد کا احساس دلاتے ہیں۔آسان الفاظ میں چوٹ لگنے پر جب آپ کے تکلیف سے بھری آواز نکلتی ہے تو اس کے پیچھے یہ نیا عضو ہوتا ہے۔محققین کے مطبق اس نئی دریافت سے درد کے بارے میں نئی تفصیلات جاننے کا موقع ملے گا اور اس سوال کا جواب جاننے میں مدد ملے گی کہ کیا یہ خلیات ہی دائمی درد کا باعث بننے والے امراض کی اصل وجہ تو نہیں۔اس سے پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ جلد پر تکلیف دہ احساس کی وجہ مخصوص اعصابی خلیات کے حساس حصوں کی موجودگی ہے کیونکہ ان پر وہ حفاظتی تہہ نہیں ہوتی جو دیگر خلیات میں ہوتی ہے۔اب طبی جریدے جرنل سائنس میں شائع مقالے میں محققین نے بتایا کہ انہوں نے لیبارٹری میں جلد کی سطح کے قریب موجود خلیات کا تجزیہ کیا تو انہیں کچھ عجیب محسوس ہوا کیونکہ یہ شوان (Schwann) نامی خلیات ایسا لگتا تھا جیسے اعصابی خلیات کے ساتھ ایک نیٹ ورک بناتے ہیں جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں موجود اعصابی خلیات سے بالکل مختلف عمل ہے۔جب چوہوں پر مزید تجربات کیے گئے تو محققین نے دریافت کیا کہ یہ شوان خلیات درد کے احساس میں براہ راست اور اضافی کردار ادا کرتے ہیں۔محققین کے مطابق یہ خلیات کسی چیز سے ٹکرانے یا کچھ چبھنے پر درد کا احساس دلاتے ہیں مگر سردی یا گرمی پر حرکت میں نہیں آتے، چونکہ یہ خلیات جلد کے نیچے ہر جگہ پھیل کر ایک نظام سے منسلک ہیں تو سائنسدانوں نے زور دیا ہے کہ یہ نظام ایک عضو تصور کیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ درد کی حساسیت کا احساس دلانے والا عضو ہے جسے ہم نے حال ہی میں دریافت کیا ہے، جو آکٹوپس کی شکل کا ہوتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال سائنسدانوں نے انٹرسٹیٹیم نامی نیا عضو دریافت کرنے کا جو دعویٰ کیا تھا وہ بھی جلد کے نیچے موجود ہے۔انٹرسٹیٹیم بنیادی طور پر مختلف تہوں میں پھیلا ہوا ٹھوس اور کنکٹیو ٹشو ہے جس میں سیال بھرنے والے خانے موجود ہیں۔جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ ٹشو پورے جسم میں پھیلا ہوا ہے اور مضبوط، لچکدار پروٹین کے جال کی مدد سے ایک نیٹ ورک تشکیل دیتا ہے اور اسے سائنسدانوں نے انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو قرار دیا تھا۔تاہم انسانی جسم کے اعضا کی فہرست میں اضافے کے لیے اکثر کئی برس لگ جاتے ہیں کیونکہ اس کے لیے فیصلہ کئی مراحل کے بعد ہوتا ہے، جبہ انٹرسٹیٹیم کے بارے میں کچھ حلقوں کا اصرار ہے کہ اسے عضو قرار نہیں دیا جاسکتا۔فی الحال جس نئے عضو کو دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اس کے انسانی جسم میں کردار کے بارے میں سائسندانوں نے ابھی تک تجربات نہیں کیے بلکہ چوہوں پر ہی تحقیق ہوئی ہے، تو ایسا بھی ممکن ہے انسانوں میں یہ نظام موجود ہی نہ ہو یا اس طریقے سے کام نہ کرتا ہو۔محققین کے مطابق ہم نے انسانوں پر تحقیق نہیں کی مگر ہم یہ جانتے ہیں کہ سنسر جیسے اعضا جو چوہے میں دریافت ہوئے وہ انسانوں میں بھی موجود ہیں، تو انسانی جسم میں ان خلیات کے نیٹ ورک کی موجودگی کا امکان قوی ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    برطانیہ مٹی سے بجلی پیدا کرنیوالا آلہ تیار

    وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

    تازہ ترین

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    آسٹریلیا نےخاتون کو اپنا پہلا آرمی چیف مقرر کر دیا

    لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نئے چیف آف آرمی اسٹاف ہندوستان ہونگے

    تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟ ریلیف پیکج کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.