تازہ تر ین

مریم نواز کے اثاثے 23سے 83کروڑ, اہم انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف فیملی بزنس کے سی ای او ہارون پاشا نے کہا ہے کہ مریم صفدر خودکفیل،تین سال میں اثاثے23کروڑ سے83کروڑ ہوئے ہیں،عدالت نے جتنے بھی ثبوت مانگے ہم دیں گے،ہمارے وکلاکی صوابدید ہے کہ کس حدتک تفصیلات بتاتے ہیں،عدالت کواطمینان بخش جوابات دیے جائیں گے۔ شریف فیملی بزنس کے سی ای او ہارون پاشا نے کہا ہے کہ عدالت کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات وکیل دیں گے،دبئی کی سٹیل مل فروخت ہوئی تو رقم نقد میں تھی جو 12 ملین درہم تھی،اس رقم کو قطر میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال کیا گیا جو بڑھتے بڑھتے بہت زیادہ ہوگئی جسے مزید سرمایہ کاری کیلئے استعمال کیا گیا ۔یہی رقم تھی جس سے لندن کے فلیٹس خریدے گئے ہیں،یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کس حد تک اسمبلی میں جاتے ہیں،وزیراعظم نے جوضروری سمجھا وہ ایوان میں بتایا،عمران خان کے الزامات غلط ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے وکلاکی صوابدید ہے کہ عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے کس حد تک معلومات فراہم کرنی ہیں،قطر میں سرمایہ کاری کا معاملہ میاں شریف اورقطری فیملی کے درمیان تھا،عدالت نے جتنے بھی ثبوت مانگے ہم دیں گے،ہمارے وکلاکی صوابدید ہے کہ کس حدتک تفصیلات بتاتے ہیں،عدالت کواطمینان بخش جوابات دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مریم صفدر نوازشریف کی کفالت میں نہیں ہیں،ان کے تمام ذرائع آمدن اعلانیہ ہیں،انکم ٹیکس کے گوشوارے بھی سب کے سامنے ہیں،مریم نواز کے 2013میں اثاثے 23کروڑ سے شروع ہوکر 83کروڑ تک پہنچے ہیں،یہ زرعی زمین ہے جو ان کے نام ہے، مریم صفدر کے اثاثو ں کے ثبوت عدالت میں جمع کروائیں گے،مریم صفدر کی زرعی زمین سے آمدن 2013میں71لاکھ تھی جو بڑھ کر2016 میں ایک کروڑ 16 لاکھ زرعی آمدنی ہے،تمام چیزیں عوامی رکارڈ کا حصہ ہیں،مریم نواز کے ٹیکس ریٹرن کے ثبوت عدالت میں جمع کرائے جائیں گے، ٹیکس ریٹرن کے ثبوت وکلا کو فراہم کردیے ہیں، ٹیکس ریٹرن میں اپنے تمام ذرائع آمدن اوراثاثے ڈکلیئرکیے ہیں،مریم صفدرکے 2016 میں 83 کروڑ کے اثاثے ہیں اوریہ زرعی زمین ہے،مریم نوازنے 2013 سے 2016 تک ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میاں شریف کا خاندان مشترکہ گھر میں رہائش پذیر ہے جو رائیونڈ میں واقع ہے،یہ فارم 600کنال پر مشتمل ہے جو نواز شریف کی والدہ شمیم اخترکے نام پر ہے اسے شمیم فارم کا نام دیاگیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ حسن نواز کی حلال کی کمائی ہے اللہ اس میں برکت دے،ان کی پراپرٹی کا بزنس ہے،کبھی فائدہ،کبھی نقصان ہوتا ہے،جو عمران خان کہہ رہے ہیں کہ حسن نواز کھرب پتی ہیں تو یہ بات غلط ہے،حسن نواز برطانیہ میں کمپنی کے علاوہ ذاتی طور پر بھی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain