Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی
    • جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار
    • ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی
    • ایرانی وزیر خارجہ: امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا
    • لبنانی وزیراعظم کا اسرائیلی انخلا کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے پر زور، حزب اللہ نے معاہدہ مسترد کردیا
    • ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کائنات میں زمین جیسے کتنے سیارے ہیں؟

    By Daily Khabrainاگست 17, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پنسلوانیا(ویب ڈیسک) شاید ایک ایک بال گن کر یہ تو بتایا جاسکتا ہے کہ آپ کے سر میں کتنے بال ہیں لیکن یہ بتانا کم و بیش ناممکن ہے کہ اس کائنات میں کتنی کہکشائیں ہیں؟ ہر کہکشاں میں کتنے ستارے ہیں؟ ان میں سے کتنے ستارے ہمارے سورج جیسے ہیں؟ اور یہ کہ ہمارے سورج جیسے ہر ستارے کے گرد ہماری زمین جیسے کتنے سیارے گردش کررہے ہیں؟ اس بارے میں جو کچھ بھی ہم جانتے ہیں، وہ بہترین اور محتاط ترین اندازوں کے سوا کچھ نہیں۔اس سب کے باوجود، پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ماہرینِ فلکیات کی ایک ٹیم نے اب تک دریافت شدہ سیاروں کے مقامات اور ان کے مرکزی ستاروں کی خصوصیات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی کمپیوٹر سمیولیشنز کی مدد سے اندازہ لگایا ہے کہ ہمارے سورج جیسے ہر چار میں سے اوسطاً ایک ستارے کے گرد ہماری زمین جیسا کم از کم ایک سیارہ گردش کررہا ہے۔ البتہ یہ ”ممکنہ تعداد“ زمین جیسے ایک سیارے سے لیکر کر 33 سورج نما جتنی ہوسکتی ہے۔لیکن یہاں ”ہماری زمین جیسا سیارہ“ کی وضاحت ضروری ہے۔فلکیات میں جب ”زمین جیسا سیارہ“ کہا جاتا ہے تو اس سے مراد ایسا کوئی بھی سیارہ ہوتا ہے جس کی کمیت ہماری زمین کے مقابلے میں تین چوتھائی (75 فیصد) سے ڈیڑھ گنا (150 فیصد) تک ہو؛ اور جو اپنے مرکزی ستارے (سورج) کے گرد 237 زمینی دنوں سے لے کر 500 زمینی دنوں تک میں ایک چکر مکمل کر لیتا ہو۔اب تک دوسرے ستاروں کے گرد چکر لگاتے ہوئے 4,031 سیارے دریافت ہوچکے ہیں، جن میں سے لگ بھگ 40 ہماری زمین سے مماثلت رکھتے ہیں۔ یہ اندازے ان خلائی کھوجیوں کے کام آئیں گے جو آئندہ چند سال کے دوران ہمارے کائناتی پڑوس میں زمین جیسے سیارے تلاش کرنے کےلیے بھیجے جائیں گے۔اگر صرف اندازوں ہی کی بنیاد پر بات کی جائے تو تازہ ترین تخمینہ جات سے پتا چلتا ہے کہ کائنات میں کہکشاو¿ں کی مجموعی تعداد 2000 ارب (2 ٹریلین) کے لگ بھگ ہوسکتی ہے۔ ہر کہکشاں میں ہمارے سورج جیسے تقریباً 100 ارب ستارے ممکن ہیں۔ یعنی پوری کائنات میں زمین جیسے سیاروں کی کم سے کم تعداد 6000 ارب (6 ٹریلین) سے کچھ زیادہ ہوسکتی ہے۔اب ان میں سے کتنے سیارے ایسے ہوں گے جہاں زمین کی طرح زندگی وجود میں آئی ہوئی ہوگی؟ اور پھر وہ زندگی ارتقاءپذیر ہو کر ہماری طرح ذہین اور ایجادات و اختراعات کرنے کے قابل مخلوق کی شکل اختیار کر گئی ہوگی؟ ہمارے پاس ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں؛ اور ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ہمیں ان سوالوں کا کوئی حتمی جواب ملے گا بھی یا نہیں۔
    نوٹ: اس تحقیق کی تفصیلات ”دی ایسٹرونومیکل جرنل“ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے خلا میں پراسرار مالیکیول دریافت کر لیا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.