تازہ تر ین

گورنر سندھ ،وزیراعلیٰ پنجاب، کے بعد اِن کیلئے بھی تشویشناک خبر

لاہور (آن لائن) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ اورکشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانافضل الرحمن کے پتے سے پتھری نکل آئی ہے۔ جس کے باعث ڈاکٹر آئندہ ایک دوروز میں ایک ان کا آپریشن کرکے پتے سے پتھری نکالیں گے۔ مولانا فضل الرحمن کے تمام میڈیکل ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے ہیں اور ان کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایم این اے مولانا فضل الرحمن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چیمہ ہاﺅس میں قیام پذیر ہیں اورآپریشن تک چیمہ ہاﺅس میں ہی قیام کریں گے۔ ڈاکٹروں نے انہیں اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا کہا۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن گزشتہ ہفتے لبلبہ کی شکایت پر تین روز تک اتفاق ہسپتال میں بھی زیر علاج رہے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain