تازہ تر ین

خبردار …. جعلی نوٹ آ گئے پہچان کیسے ہو گی ، دیکھئے خبر

راولپنڈی (رانا اقبال سکندر سے) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی کرنسی کی بڑے پیمانے پر انٹری ہوئی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں اڑھائی ارب روپے کی جعلی کرنسی لائی گئی ہے جو کہ مختلف مقامات پر مارکیٹ میں بچھا دی جائے گی۔ اس نیٹ ورک کو چلانے والے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں کو افغانیوں اور ان سے ملتے جلتے افراد کے ذریعے یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نوٹوں کی تیاری اس طریقے سے کی گئی ہے کہ نوٹ کی پہچان کرنا تو اپنی جگہ ہے نوٹ چیک کرنے والی مشینیں بھی جعلی نوٹوں کو کنفرم درست قرار دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے بڑے شہروں جن میں کراچی‘ لاہور‘ ملتان اور گوجرانوالہ وغیرہ شامل ہیں جہاں پر اربوں روپے کے جعلی نوٹ مارکیٹ میں بچھا دیئے گئے ہیں جبکہ سرکاری اور نیم سرکاری بینک عوام کو تنبیہہ کر رہے ہیں کہ وہ جعلی نوٹوں سے ہوشیار رہیں حالانکہ بینک ملازمین خود بھی نئے آنے والے جعلی نوٹوں کی تصدیق نہیں کر پا رہے ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق رپورٹ ہے کہ یہ نئے آنے والے نوٹ صرف 3ماہ تک اپنا اصل روپ برقرار رکھ سکتے ہیں‘ 3ماہ کے بعد جعلی نوٹ اپنی اصلی حالت اختیار کر لیتے ہیں یعنی کہ 3ماہ بعد نوٹوں سے سیاہی ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain