تازہ تر ین

لیگی ایم این اے کی خوبرو دوشیزہ کی نعش سے شرمناک حرکت ….

بہاولنگر (رپورٹ:ملک مقبول احمد) بہاولنگر حلقہ این اے 188 سے منتخب ہونے والے لیگی ایم این اے سید اصغر شاہ کے بیٹے سید آصف شاہ کی جواں سالہ خوبرو گھریلو ملازمہ نبیلہ پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی جس کی نعش کو آصف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چھوڑ کر فرارہوگیا۔ ملزمہ کے والد غلام فرید نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بیٹی نبیلہ کو زہر دے کر قتل کیا گیا ، نبیلہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بہاولنگر منتقل کر دی گئی، جبکہ پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی ملک نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملہ کی فوری طور پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے جو کہ میرٹ پر کی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاحال پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نبیلہ چھ ہزار روپے ماہوار پر گزشتہ ایک سال سے جاگیردار کے گھر ملازمت کر رہی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain