لاہور(آئی این پی) جسٹس (ر) وجیہ الدین نے تحریک انصاف سے الگ ہونے کے بعد اپنی پارٹی بنالی، آج لاہور میں اپنی پارٹی عام لوگ اتحاد پارٹی کا باقاعدہ اعلان کرینگے، ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) وجیہ الدین کے اس حوالے سے تحریک انصاف کے پارٹی پالیسیوں سے ناراض مرکزی اور صوبائی قائدین سے بھی مکمل رابطہ ہے جن کی اس نئی پارٹی میں شمولیت ہوسکتی ہے۔