تازہ تر ین

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کا اعتراف

لندن (خصوصی رپورٹ)معروف پوپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا ہے کہ دولت سے خوشیاں نہیں خریدی جاسکتیں۔ یہ بات انہوں نے لندن کے علاقے ویسٹ فیلڈ مال میں ہونیوالا ایک انعامی مقابلہ جیتنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ لیڈی گاگا کا کہنا تھا کہ دولت ہی زندگی میں سب کچھ نہیں ہوتی اور اس سے خوشیاں نہیں خریدی جاسکتیں ہمیں اس کے علاوہ دوسری چیزوں پر بھی توجہ دینا چاہیے۔ان کا کہناہے کہ میں نے دنیا بھر کا سفر کیا ہے اور اس دوران میں نے غریب علاقوں میں رہنے والوں کو زیادہ خوش اور مطمئن دیکھا ہے کیونکہ ان کی ترجیحات امیر افراد سے مختلف ہوتی ہےں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain