تازہ تر ین

کراچی: محکمہ موسمیات نے پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا

کراچی (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں منگل سے تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواو¿ں کا کم دباﺅ شمال مغربی اڑیسہ سے مغرب، شمال مغرب کی سمت جا چکا ہے جو اب مدھیہ پردیش میں موجود ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواو¿ں کا کم دباﺅ منگل تک بھارتی ریاست راجستھان میں داخل ہوگا جس کے باعث منگل کی رات سے جمعرات کے دوران کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی، میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ سکھر، لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ڑوب، قلات اور سبی ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی مون سون بارشوں میں کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، ان بارشوں کے باعث شہر میں اب تک گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ مقامی، صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ایک دوسرے پر ہی الزامات کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں گندگی کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں جس سے بچوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain