تازہ تر ین

کوہلی سے ٹیسٹ کی ٹاپ رینکنگ چھن گئی، اسمتھ عالمی نمبر ایک بیٹسمین قرار

دبئی(ویب ڈیسک)گزشتہ ایک سال سے پابندی کی وجہ سے ٹیم سے باہر رہنے والے آسٹریلین بلے باز اسٹیو اسمتھ دوبارہ دنیائے کرکٹ پر چھاگئے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ان کی پوزیشن چھینتے ہوئے عالمی نمبر ایک ٹیسٹ بیٹسمین بن گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔کئی ماہ سے ٹیسٹ بیٹسمین کی پہلی پوزیشن پر براجمان بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اسمتھ کی واپسی سے بڑا جھٹکا لگا۔انگلینڈ کے خلاف جاری حالیہ ایشز سیریز میں اپنی ٹیم کو ایک میچ میں کامیابی دلوانے والے اسٹیو اسمتھ نئی رینکنگ کے مطابق عالمی نمبر ایک ٹیسٹ بیٹسمین بن گئے۔دوسری جانب بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 0-2 سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔نئی رینکنگ کے مطابق بیٹسمین میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے، بھارتی بیٹسمین چتیشور پجارا چوتھے جبکہ نیوزی لینڈ کے ہینری نکلس 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی ریکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا تاہم 17ویں نمبر پر بابر اعظم اور 19ویں نمبر پر اسد شفیق قومی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔باﺅلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر ہی موجود ہیں اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے اور بھارت کے جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ایک جیسے پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے۔بھارتی ٹیم ریکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور آسٹریلیا 5ویں نمبر پر ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں پاکستان کا 7واں نمبر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain