تازہ تر ین

جب تک دانہ پانی ہے کوئی ختم نہیں کر سکتا،جب جانا ہے تو کوئی ایک منٹ بھی روک نہیں سکتا’وزیر اعلیٰ بزدار

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کسی پسماندہ علاقے سے ہو اور جس کا کوئی اسکینڈل نہ ہو اس لئے انہوں نے میرا انتخاب کیا۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بننے سے قبل میں دو مرتبہ تحصیل ناظم رہا اس کے علاوہ میں نے متعدد جامعات سے کورسز بھی کئے جو آج صوبہ چلانے کے لئے میرے کام آرہے ہیں۔عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب تک میرا دانا پانی لاہور میں لکھا ہے اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا اور جب مجھے جانا ہے تو کوئی مجھے ایک منٹ کیلئے بھی روک نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے کوئی لابنگ نہیں کی، جس دن مجھے وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا، اسی دن میری وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی شریف آدمی پنجاب جیسے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ نہیں بن سکتا، مجھے ایک سال ہو گیا صوبہ چلاتے ہوئے اورمیری کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain