تازہ تر ین

بھارتی وزیراعظم مودی عمران خان اور چینی وزیراعظم سے گھبراتے ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا پاکستان اور بھارت دونوں ممالک نے ایٹمی ہتھیار بنا لیے ہیں اور اب کوئی باشعور لیڈر جنگ نہیں چھیڑ سکتا لیکن اگر کسی ایک کو بھی دورہ پڑ گیا تو کوئی روک نہیں سکے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان یا بھارت کی طرف کسی کو پاگل پن کا دورہ نہیں پڑتا دنوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہو سکتی۔مسئلہ کشمیر بات چیت سے ہی ممکن نہیں لیکن اس وقت وہ بھی نہیں ہوسکتی اور ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سامنے والے کو بہت جلد گلے ملتے ہیں لیکن عمران خان اور چینی وزیراعظم سے گھبراتے ہیں۔مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کافی متحرک ہے لیکن ہمیں چاہئیے کہ اس مسئلے کو زندہ رکھیں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی بڑی شخصیات کو پاکستان بلا کر صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔کشمیری چاہتے ہیں کہ سب سے پہلے بھارتی فوج کو وادی سے نکالے جائے اور پھر کوئی حل نکالا جائے۔ پروگرام میں موجود دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے صرف بیان نہیں دیا بلکہ مسئلے کا حل بتایا ہے، مودی نے صرف دکھاوے کی خاطر ایسا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں صرف تقریر کرنے سے کوئی حل نہیں نکلے گا، بھارت کشمیر کے محاذ پر جنگ لڑہی نہیں سکتا کیوں کہ ان کے پیچھے احتجاج کرنے والے اعوام ہے۔اعجاز اعوان کا کہنا تھا کہ اگربھارت کو وقت ہی دینا ہے تو پھر کشمیر کو ہمیشہ کے لیے بھول جائیں۔ بھارتی فوج چاہتی ہے کہ کشمیریوں کے حوصلے توڑے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہن بھائی 70 سال سے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کی آواز پر لبیک کہا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain