پبی،راولپنڈی( صباح نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ مشقوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے سے پاکستان اور چین کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے ،یہ بات آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے جمعرات کو نیشنل کانٹر ٹیرارازم ٹریننگ سنٹر کے دورے موقع پر کہی جہاں دو ماہ پر مشتمل جنگی مشق جنگجو 4 میں پاک فوج اور چینی فوج کے مشترکہ فوجی مشقوں کا آخری دن تھا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہائی پروفائل تربیتی پروگرام کے اختتامی سیشن میں شرکت کی جب کہ آرمی چیف نے پاک چین جنگی مشقیں واریئر4 کا جائزہ بھی لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقوں نے دونوں ملکوں کی افواج کو اکٹھا کیا ہے اور ان سے علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پاکستان مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتا رہے گا اور مشقوں کی وجہ سے دوسرے ملکوں کی افواج بھی پاکستانی فوج کے ساتھ مشقوں کے لیے متوجہ ہو رہی ہیں۔ مشقوں کا مقصد دیہی اور شہری علاقوں میں انسداد دہشتگردی کی مہارت بڑھانا تھا ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تجربات سے فائدہ اٹھانے کے باعث پاک چین کی استعداد کار میں اضافہ ہوا۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے انسداد دہشت گردی تجربات سے فائدہ اٹھایا۔ مشترکہ مشقوں سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعمیر کیا گیا نیا این سی پی سی کو دنیا نے فسٹ کلاس سہولت کے طور پر اعتراف کیا اور اس سے ہماری فوج کے ساتھ دیگر ممالک کی فوج تربیت کے لیے متوجہ ہو رہی ہے آرمی چیف نے پاک فوج کے ساتھ دوست ممالک کی تربیت میں دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے اور امن کے قیام کے لیے تربیتی سروسز جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف لڑنے میں رینجرز ، پولیس، اے ایس ایف اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت دینے میں تربیتی مرکز کے عملے کی تعریف کی بعد میں بعد میں چینی فوجی کمانڈر نے پاک فوج کے اعلیٰ تربیتی معیار اور مہارت اور معاونت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین اس سے فائدہ اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کامیاب تربیت اور دوستی سے دونوں برادر دوست ممالک کے درمیان سٹریٹجک دوستی مذید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی کا کہنا تھا کہ چینی افواج، پاک فوج کے اعلیٰ تربیتی معیار سے فائدہ اٹھاتی رہیں گی۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے پہلی بار منعقدہ لانگ رینج اسنائپر شوٹنگ کے مقابلے بھی دیکھے جب کہ دوست ملکوں کی پاک فوج کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں دلچسپی کی تعریف بھی کی۔ آرمی چیف نے پہلی بار منعقدہ لانگ رینج اسنائپر شوٹنگ کے مقابلے بھی دیکھے، اسٹرائیکر کپ مقابلوں میں ملک بھر سے 100 بہترین سول، فوجی شوٹرز نے حصہ لیا ، میجر جنید نے اسٹرائیکر کپ جیت کر بہترین شوٹر کا اعزاز حاصل کیا۔آرمی چیف نے بہترین شوٹرز کو انعامات سے بھی نوازا،اس موقع پر آرمی چیف نے بین الاقوامی سطح پر شوٹنگ مقابلے جیتنے کےلئے نوجوانوں کو تربیت دینے کی خاطر شوٹنگ مقابلوںمیں شرکاءکی تعداد کو وسعت دینے کی بھی ہدایت کی اس سے قبل ون کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل عمر فاروق درانی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔جدےد انسداددہشتگردی کے ادارے نے دنےابھرمےںاپنالوہامنواےاہے اوردوسری افواج کا ےہاںسے تربےت کاحصول اولےن ترجےح بھی ہے، ان خےالات کااظہاردوماہ کی پاک چاےئنہ فوجی مشقوں کے اختتامی روزآرمی چےف جنرل قمرجاوےدباجوہ نے قومی ادارہ انسداددہشت گردی سنٹرNCTCپبی کھارےاںمےںکےا۔مشقوں مےں شہری ودےہی آبادی مےںدہشت گردی کی وارداتوں کوبذرےعہ ہےلی کاپٹراوردونوں ممالک کی اسپےشل فورسزکی تربےت کوفوکس کےاگےا۔آرمی چےف نے افسران اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے اشتراک سے مرحلہ وارمشقوں سے انسداددہشت گردی کی مہارت مےںمزےدبہتری آئی ہے،انہوں نے اس بات پرزوردےاکہ دونوں افواج کی ان مشقوں سے خطہ سے دہشت گردی کے خاتمہ مےں مددملے گی۔انہوں نے اس بات کو سراہاکہ دوسرے دوست ممالک پاک فوج کے ساتھ تربےت مےں دلچسپی رکھتے ہےں،ہم تربےت کی پےشکش جاری رکھےں گے تاکہ دہشتگردی کاخاتمہ اورامن کاقےام ہو۔جنرل قمرجاوےدباجوہ نے تربےتی سٹاف کورےنجرز،پولےس،اے اےس اےف اوردےگراداروں کی تربےت کرنے پرخراج تحسےن پےش کےا۔آرمی چےف نے لانگ رےنج نشانہ بازی کے پہلے سٹرائےکرز کپ کامقابلہ دےکھاجس مےںملک بھرسے سول اورملٹری کے سونشانہ بازوں نے شرکت کی۔بہترےن نشانہ بازوںکوانہوں نے انعامات دےئے۔مےجرجنےدنے مقابلہ جےتااورکپ حاصل کےا۔آرمی چےف نے ہداےت دی کہ بےن الاقوامی سطح پرمقابلے لڑنے کےلئے نئی نسل کوتربےت دی جائے۔اس سے قبل چےن کے ملٹری کمانڈرنے پاک فوج کے تربےتی معےاراورمہارت کوسراہااورکہاکہاس سرمائے سے چائنہ مستفےدہوتارہےگا،ہماری کامےاب تربےت اورقربت دونوں دوست ممالک کے اسٹرےٹجک تعلقات کومزےد مضبوط اورمستحکم کرےگی۔