Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرانس میں یکم ستمبر سے 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی
    • ملک گیر ہرتال کی کال پر پٹرولیم ڈیلرز میں اختلاف
    • پاکستان کا زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط بنانے کے لیے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی سہولت کی درخواست
    • پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4,500 سے 4,800 روپے ہے، جبکہ خیبر پختونخوا (کے پی کے) میں فی من قیمت 5,000 روپے ہے
    • بھارت میں احتجاج شدت اختیار کرگیا اپوزیشن رہنما راہول گاندھی گرفتار
    • 22 جولائی سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان
    • میسی کا ارجنٹائن کی ورلڈ کپ شکست پر جذباتی پیغام
    • گوجرانوالہ میں 220 ملی میٹر بارش، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • لاہور کے اسپتال میں پنجاب کی پہلی روبوٹک سرجری کامیاب
    • امریکا کو ہتھیاروں کی کمی کا سامنا، ایران اب بھی مضبوط عسکری صلاحیت رکھتا ہے
    • ایران کا اسپین کو فلسطینی حمایت پر خراجِ تحسین
    • حکومت کا ڈیزل درآمد پر PSO کو خصوصی اختیار، دیگر کمپنیوں پر پابندی
    • نئی اے آئی چپس سے گوگل جیمنی کی کارکردگی میں 10 گنا بہتری
    • ورڈپریس خامیوں سے ہیکرز کا حملہ، لاکھوں ویب سائٹس خطرے میں
    • راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں اربن فلڈنگ الرٹ جاری
    • لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک روڈ سیاحوں کے لیے بند
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • گیانا کشتی حادثہ: 27 لاشیں برآمد، عملے کی غفلت پر تحقیقات شروع
    • پاکستان نے قومی جیم اسٹون پالیسی منظور کر لی، 2030 تک 50 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف
    • پیٹرول ڈیلرز کی روزانہ قیمتوں کے نظام کی حمایت، 8 فیصد مارجن بڑھانے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فہد مصطفیٰ نبیل قریشی کی 5ویں فلم کے بھی مرکزی ہیرو

    By Daily Khabrainستمبر 18, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)آخر فہد مصطفیٰ ہی کیوں ہدایت کار نبیل قریشی کی ہر فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آتے ہیں؟یہ ایک سوال ہے جو نبیل قریشی سے تقریباً ہر انٹرویو میں پوچھا جاتا ہے اور اس کے جواب میں وہ یہی کہتے ہیں کہ فہد مصطفیٰ میں وہ سب کچھ ہے جس کی وجہ سے انہیں فلم میں کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔نبیل قریشی نے اب تک 4 فلمیں بنائی ہیں اور یہ چاروں ہی سینما گھروں میں کامیاب ثابت ہوئیں۔اور اب ہدایت کار نے اعلان کردیا کہ ان کی نئی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ میں بھی فہد مصطفیٰ ہی ہیرو کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ ‘قائداعظم زندہ باد’ اگلے سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔فلم میں جہاں فہد مصطفیٰ مین کردار نبھائیں گے وہیں ابھی تک فلم کی مرکزی اداکارہ کا نام سامنے نہیں آیا۔فہد مصطفیٰ کو اپنی ایک اور فلم میں کاسٹ کرنے کے حوالے سے نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ ‘وہ ایک بہترین اداکار ہیں، محنت سے کام کرتے ہیں، ہمارا تعلق بہت اچھا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہر کوئی مجھ سے یہ سوال کیوں پوچھتا ہے’۔یاد رہے کہ نبیل قریشی نے رواں سال اگست میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ وہ اگلے سال ایک نہیں بلکہ دو فلمیں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کریں گے۔ان میں سے ایک ‘قائداعظم زندہ باد’ ہے جس کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے، جو ایک پولیس اہلکار کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔دوسری فلم ‘فیٹ مین’ ہوگی، جو ایک حقیقی ہیرو کی کہانی ہے۔فیٹ مین میں بھی فہد مصطفیٰ کو کاسٹ کرنے کے سوال پر نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ ‘اب تک اس فلم کی کاسٹ کا انتخاب نہیں ہوا’۔فلم کی پروڈیوسر فضا علی میرزا کا کہنا تھا کہ قائداعظم زندہ باد کی شوٹنگ کا جلد آغاز ہوگا۔واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ ہدایت کار اور پروڈیوسر نبیل اور فضا کی چاروں فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکے ہیں۔ان کی پہلی فلم ‘نامعلوم افراد’ 2014 میں سامنے آئی تھی جس میں فہد نے جاوید شیخ، عروہ حسین اور محسن عباس حیدر کے ساتھ کام کیا تھا۔بعدازاں ‘ایکٹر ان لا’ 2016 میں ریلیز ہوئی جس میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ مہوش حیات نظر آئیں، فلم میں بھارتی اداکار اوم پوری بھی شامل تھے۔’نامعلوم افراد’ کا سیکوئل 2017 میں سینما گھروں میں پیش ہوا، اس فلم میں ہانیہ عامر بھی باقی کاسٹ کا حصہ بنی۔جبکہ ‘لوڈ ویڈنگ’ گزشتہ سال ریلیز ہوئی، جس میں فہد اور مہوش کی جوڑی دوبارہ ایک ساتھ آئی۔یہ چاروں ہی فلمیں سینما گھروں میں کامیاب ہوئیں جبکہ فلم کو تجزیہ کاروں اور شائقین کا مثبت ردعمل ملا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سجل علی نے میسی کو خراجِ تحسین پیش کر دیا، "تاریخ آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی”

      کترینہ کیف کا بیوٹی بزنس چند برسوں میں 350 کروڑ روپے تک پہنچ گیا

      بی ٹی ایس، شکیرا اور جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.