تازہ تر ین

جبری پابندیوں کا آج 46 واں روز ، علی گیلانی کی پریس کانفرنس پردھاوا،بھارتی مظالم ، مسلسل کرفیو کے باوجود مظاہرے

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں جبری پابندیوں کا آج 46 واں روز ہے، تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود لوگوں کا حوصلہ بلند ہے، مسلسل کرفیو کے باوجود مظاہرے اور جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔بھارتی فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ ہر گلی اور سڑک پر بھارتی فوج تعینات ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا، مارکیٹ، دکانیں، ٹرانسپورٹ بند ہیں، کمیونی کیشن سسٹم بند جبکہ ٹی وی چینلز تک رسائی نہیں، مودی سرکار بھارتی سیاسی رہنماو¿ں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔دوسری جانب نظر بند حریت رہنما سید علی گیلانی نے پریس کانفرنس کرنے کی کوشش کی تو بھارتی فورسز نے صحافیوں کو ان کے گھر داخل ہونے سے روک دیا۔ فورسز نے صحافیوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت گرفتاری کی دھمکی بھی دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain