Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی پابندیوں کے بعد ہواوے کے پہلے فلیگ شپ فونز متعارف

    By Daily Khabrainستمبر 19, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    میونخ (ویب ڈیسک)رواں سال امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد ہواوے نے پہلے فلیگ شپ میٹ 30 سیریز کے فونز متعارف کرادیے ہیں۔جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی تقریب کے دوران میٹ 30 اور میٹ 30 پیش کیے گئے اور یہ اس کمپنی کے پہلے فونز ہیں جن میں گوگل ایپس اور سروسز پری لوڈ نہیں۔دونوں فونز میں لائیسا براڈنڈ بیک کیمرے ایک سرکولر کٹ آﺅٹ میں دیئے گئے ہیں، جسے کمپنی نے ہالو ونگ ڈیزائن کا نام دیا ہے۔میٹ 30 میں 6.62 انچ جبکہ میٹ 30 پرو میں 6.53 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 88 فیصد خم سائیڈوں کے ساتھ دیا گیا جسے ہورائزن ڈسپلے کا نام دیا گیا ہے جبکہ ایچ ڈی آر سپورٹ موجود ہے۔

    میٹ 30

    میٹ 30 فیچرز کے لحاظ سے کافی حد تک پرو ماڈل سے ملتا جلتا ہے بلکہ اس کا ڈسپلے پرو ماڈل سے کچھ بڑا ہے یعنی 6.62 انچ جس میں ایچ ڈی آر 10 اور ڈی سی آئی پی 3 سپورٹ دی گئی ہے۔فلیٹ اسکرین اور پہلے سے چھوٹے نوچ کے ساتھ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر دیا گیا ہے۔اس میں ہواوے کا اپنا کیرین 990 پراسیسر دیا گیا ہے جس میں 5 جی موڈیم بلٹ ان ہے جبکہ موڈیم سے ہٹ کر بھی فون کے اندر فائیو جی کے لیے 14 انٹینا دیئے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 21 انٹینے ہیں، تاہم یہ فون 2 جی، 3 جی اور 4 جی نیٹ ورک کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔اس میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ وائرڈ 40 واٹ اور وائرلیس 27 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔تاہم اس کے بیک پر کیمرا سسٹم پرو ماڈل جتنا طاقتور نہیں، حالانکہ 4 کیمرے ہی دیئے گئے ہیں۔مین کیمرا 40 میگا پکسل سسنر سے لیس ہے جس میں آر وائی وائی بی کلر فلٹر اور ایف 1.8 آپرچر دیا گیا ہے، الٹرا وائیڈ کیمرا 16 میگا پکسل سنسر اور ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ ہے، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے میں 3 ایکس آپٹیکل اور 5 ایکس ہائبرڈ زوم دیا گیا ہے اور چوتھا لیزر فوکس سنسر ہے۔اس کے فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرا ہے جو ایچ ڈی آر سپورٹ رکھتا ہے۔

    میٹ 30 پرو

    میٹ 30 پرو کیمرا سسٹم کے لحاظ سے رواں سال کے سب سے متاثر کن ہارڈوئیر والا فون سمجھا جاسکتا ہے، جس میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے اور 40 میگا پکسل سپر سنسنگ کیمرے کے ساتھ 40 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے جسے کمپنی نے سائن کیمرے کا نام دیا ہے۔یہ دونوں تھری ڈی ٹی او ایف سنسر کو ویڈیوز میں دھندلے پس منظر کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔40 میگا پکسل کا مین کیمرا 1.1/7 سنسر اور ایف 1.6 آپرچر سے لیس ہے جبکہ سائن کیمرا 1/1.54 سنسر سے لیس ہے جس میں 3:2 ایسپیکٹ ریشو اور الٹرا وائیڈ لینس ایف 1.8 آپرچر دیا گیا ہے۔ویڈیو ریکارڈنگ بھی متاثر کن ہے کیونکہ یہ کیمرا سسٹم 4 کے 60 فریم فی سیکنڈ ویڈیو بنانے میں مدد دیتا ہے جو اس کمپنی کے کسی فون میں پہلی بار دیا گیا ہے خصوصاً سلوموشن موڈ میں فریم ریٹ مزید بڑھ جاتا ہے اور یہ فون 720p پر ذہن گھمادینے والی 7680 فریم فی سیکنڈ کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ کم روشنی میں ویڈیو کیمرا آئی ایس او 52 ہزار تک پہنچ جاتا ہے۔اس سے ہٹ کر 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس اور ایک تھری ڈی ڈیپتھ سنسنگ کیمرا دیا گیا ہے۔
    اس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا نئے تھری ڈی اسکیننگ ہارڈوئیر کے ساتھ دیا گیا ہے جو کہ ہاتھوں کی حرکت کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جہاں تک پراسیسر کی بات ہے تو اس میں بھی کیرین 990 پراسیسر دیا گیا ہے جو 5 جی سے ہٹ کر 4 جی ماڈل کی شکل میں بھی فروخت ہوگا، کہ میٹ 30 جیسا ہی ہے جبکہ 6.53 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جس کا ذکر اوپر ہوچکا ہے یہ بھی ایچ ڈی آر اور ڈی سی آئی پی 3 کلر gamut سپورٹ رکھتا ہے اور ڈسپلے میں ایک آل ویزن آن موڈ دیا گیا ہے جبکہ ایم پین اسٹائلوس سپورٹ بھی موجود ہے۔اور چونکہ اس میں ڈسپلے کے خم سائیڈ میں کافی نیچے تک دیئے گئے ہیں تو بٹنوں کو ختم کرکے ورچوئل بٹن دیئے گئے ہیں جن میں والیوم اور پاور بٹن وغیرہ قابل ذکر ہیں۔اس فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ وائرڈ 40 واٹ اور وائرلیس 27 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے، یہاں یہ یاد رہے کہ سام سنگ میں ابھی صرف 25 واٹ جبکہ ایپل کی جانب سے 18 واٹ چارجنگ سپورٹ دی جارہی ہے۔اس میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی تک اسٹوریج کے آپشن موجود ہے جن میں این ایم کارڈ سلاٹ سے 256 جی بی کا مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔فونز میں کمپنی نے اپنے ای ایم یو آئی 10 کا امتزاج اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم سے کیا ہے تاہم ان فونز میں گوگل ایپس جیسے یوٹیوب، گوگل میپس اور جی میل سمیت دیگر پری لوڈ نہیں اور نہ ہی گوگل پلے اسٹور دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے صارفین کے تحفظات مدنظر رکھتے ہوئے ہواوے نے متبادل ایپس پری لوڈ شکل میں دی ہیں اور کمپنی کے ترجمان نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ہواوے کے اپنے اسٹور ہواوے ایپ گیلری میں موجود ہیں۔اس سیریز کے فونز میں ہواوے نے اپنی موبائل سروسز دی ہیں، جن میں فوٹو گیلری، ویب براو¿زر اور ایپ گیلری یا ایپ اسٹور قابل ذکر ہیں۔
    ترجمان کے مطابق گوگل ایپس لوڈ کے لیے بھی ایک طریقہ ہوگا اور فون اسٹور اسٹاف اس حوالے سے صارفین کو مشورہ دے گا کہ ایسا کیسے ممکن ہے، تاہم ہوسکتا ہے کہ وہ معمول کی طرح ہموار کام نہ کریں۔
    اب دیکھنا یہ ہے کہ گوگل سروسز کے بغیر ہواوے یورپ کی مارکیٹ میں کس حد تک اس فون کو فروخت کرنے میں کامیاب ہوتی ہے، جو پہلے ہی امریکی مارکیٹ سے محروم ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ دونوں فونز میں ڈارک موڈ، سائیڈ ٹچ انٹرایکشن، اے آئی جیسپر کنٹرول، ہائی کار، ملٹٰ اسکرین اور تھری ڈی فیس ان لاک جیسے فیچرز بھی موجود ہیں اور ہاں دونوں پرو ماڈل واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس ہے اور اس حوالے سے آئی پی 68 ریٹنگ جبکہ میٹ 30 سپلیش پروف ہے جو آئی پی 53 ریٹنگ رکھتا ہے۔میٹ 30 کی قیمت 800 یورو (ایک لاکھ 38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔میٹ 30 پرو 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ورڑن (4 جی ماڈل کی قیمت) 11 سو یورو (ایک لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی جبکہ فائیو جی ماڈل 12 سو یورو (2 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

    ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا

    یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.