لاہور (ویب ڈیسک) : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست پر انسداد منشیات عدالت نے سماعت کی جس کے دوران عدالت نے پانچ شریک ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ یاد رہے کہ یکم جولائی کو مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ترجمان اے این ایف ریاض سومرو نے رانا ثنا ء اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ رانا ثنا اللہ خان کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ جسمانی ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔