تازہ تر ین

وائٹ ہاﺅس میں بھارت کا سچا دوست بیٹھاہے ، فاشسٹ مودی کی ٹرمپ کیلئے مدح سرائی

ہیوسٹن (ویب ڈیسک) بھارتی دہشتگرد وزیر اعظم مودی نے کہاہے کہ وائٹ ہا?س میں بھارت کا سچا دوست ”ٹرمپ“بیٹھاہے ,مودی نے اپنی انتخابی مہم والا نعرہ ”اب کی بار، مودی سرکار “بھی ٹرمپ کے نام سے تبدیل کردیا اور کہا کہ ”اب کی بار ، ٹرمپ سرکار“۔سی این این کے مطابق فاشسٹ مودی نے ہیوسٹن میں انپے جلسے سے خطاب کا آغاز امریکی صدرٹرمپ کی مدح سرائی سے کیا۔ سٹیج پر موجود امریکی صدر کو دوست مخاطب کرتے ہوئے مودی نے کہاہے کہ ہم متعدد بار مل چکے ہیں اور ہر بار میں نے ٹرمپ کا رویہ دوستانہ اور گرمجوشی سے بھر پور پایا ہے۔ مودی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائٹ ہا?س میں دیوالی منانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بھارت امریکہ مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی۔مودی کا کہنا تھا کہ وائٹ ہا?س میں بھارت کا سچا دوست بیٹھا ہواہے۔ مودی نے اس موقع پر اپنی انتخابی مہم والا نعرہ ”اب کی بار، مودی سرکار “بھی ٹرمپ کے نام سے تبدیل کردیا اور کہا کہ ”اب کی بار ، ٹرمپ سرکار“۔ اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ مودی کے ساتھ سٹیج پر کھڑے رہے اور مودی کا ہاتھ پکڑ کر فضاءمیں بلند کرتے ہوئے گرمجوشی کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain