تازہ تر ین

کامران اکمل ایشیا کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے

کراچی:( ویب ڈیسک) کراچی37 سالہ کامران اکمل ایشیا کے واحد بلے باز وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 31 سینچریاں اسکور کی ہیں۔فیصل ا?باد میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے راﺅنڈ میں کامران اکمل نے اپنی زندگی کا اہم سنگِ میل عبور کیا۔ وہ سینٹرل پنجاب کی جانب سے شمالی علاقہ جات کے خلاف کھیل رہے تھے۔ اپنی بہترین بلے بازی کے باعث کامران اکمل فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے وکٹ کیپر بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر ا?گئے ہیں۔اس فہرست میں سب سے اوپر انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین لیس ایمز کا نام ہے جنہوں نے اپنے 25 سالہ کیریئر میں 56 فرسٹ کلاس سینچریاں اسکور کیں۔ انہوں نے 1926 سے 1951 تک کرکٹ کھیلی۔کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا کہ جب تک وہ مکمل فٹ ہیں کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جنہوں نے 30 سے 40 سال کی عمر میں بھی پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلی۔ دوسری جانب سری لنکا کے کوشال سلوا بھی ا±ن وکٹ کیپر بلے بازوں کی فہرست میں شمال ہیں جنہوں نے زیادہ سینچریاں اسکور کی ہیں۔ کوشال سلوا 26 سینچریز کے ساتھ اس فہرست میں موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain