تازہ تر ین

16 سالہ لڑکی کا ٹرمپ کو نفرت سے دیکھناسوشل میڈیاپر وائرل

لاہور۔ (ویب ڈیسک) ضروری نہیں کہ آپ جس سے نفرت کرتے ہوں اس کا اظہار گالم گلوچ، مارپیٹ یا پھر اس کا گلہ شکوہ کر کے کریں۔نفرت کرنے کے بھی کئی انداز ہوتے ہیں۔نظر انداز کرنے اورچہرے کے تاثرات سے کسی کو نفرت سے دیکھنا ایسے ہے کہ جیسے آپ نے کسی کو ہلاک کر دیا ہے۔کچھ اسی طرح نفرت کا اظہار ایک 16برس کی کمزور مگر طاقتور لڑکی نے اس شخص سے کیا جو کہ دنیا کی سپر پاور کا حکمران ہے۔اس کی مثال چیونٹی ا ور ہاتھی والی ہو سکتی ہے مگرنفرت کی جنگ آپ کو کسی سے بھی لڑا سکتی ہے۔آج جب جنرل اسمبلی میں لوگ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور اس کی ’چاپلوسی‘کے لیے ترس رہے ہیں وہیں ایک 16سالہ لڑکی نے ٹرمپ کو نفرت بھرے انداز میں دیکھ کر دنیا پر یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ زمینی ناخدا کسی سے ان کا حق خودارادیت نہیں چھین سکتے۔اقوام متحدہ میں موسمیاتی تبدیلی پر منعقدہ اجلاس (کلائمیٹ سمٹ) میں جذباتی تقریر سے دنیا میں شہرت حاصل کرنے والی 16 سالہ سماجی کارکن گریٹا تھربنرگ کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر سیکیورٹی اہلکاروں نے باہر نکلنے سے روک دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجلاس سے خطاب کے بعد گریٹا تھربنرگ سیکیورٹی افسران کے ہمراہ عمارت سے باہر جارہی تھیں کہ اس دوران دو اہلکاروں نے انہیں روک دیا اور پیچھے کی طرف دھکیل دیا۔اس دوران امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روایتی انداز میں اقوام متحدہ کے کلائمیٹ سمٹ میں شرکت کے لیے عمارت میں داخل ہوئے تو گریٹا تھربنرگ نے انہیں دیکھ کر ’سخت نفرت‘ کا اظہار کیا۔کیمرے نے گریٹا تھربنگ کے چہرے کے تاثر کو ریکارڈ کرلیا جو پوری دنیا میں وائرل ہوچکا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ’کلائمیٹ ایکش سمٹ‘ میں خطاب کرنے سے قبل سویڈن سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ گریٹا تھربنگ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’آج بہت اہم دن ہے، عالمی برادری کے رہنما اور قائدین اقوام متحدہ میں جمع ہو کر ہمارے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، پوری دنیا کی نظریں ان پر مرکوز ہیں‘۔گریٹا تھربنگ کی جذباتی تقریر پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے رضاکاروں کے لیے علامتی مثال بن چکی ہے۔گریٹا تھربنگ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ ’لوگ متاثر ہور ہے ہیں اور مر رہے ہیں، پورا ایکوسسٹم (ماحولیاتی زنجیر) تباہی کے دھانے پر ہے‘۔انہوں نے کہا تھا کہ ’انسانی انہدام کا عمل شروع ہوچکا ہے اور آپ صرف پیسوں اور اقتصادی بڑھو تری کی کہانیاں سناتے ہیں‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain