کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ و پروڈیوسر ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم ہی کا احیانہیں ہوا بلکہ انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کا استحکام بھی ہورہا ہے ۔فوکس پی کے 16کے ذریعے ہم نے ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے ۔ انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کوایک پلیٹ فارم تلے جمع کرنا عتیقہ اوڈھو اور ٹیم کا شاندار کارنامہ ہے ،اس کاوش کو حکومتی سطح پر سراہنا چاہئے ۔اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے سینئر و جونیئر افراد کا جمع ہوکر بحث و مباحثہ کرنا اور مستقبل کےلئے لائحہ عمل بنانا اچھا امر ہے ۔ ڈرامہ پروڈکشنز کے بعد فلمسازی کی جانب مجھ سمیت ہر فنکار آنا چاہتا ہے ۔کئی فنکاروں نے فلمسازی کےلئے کاغذی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ کئی ایک تو فلم پروڈیوسر ز ہی نہیں ہدایتکار بھی بن گئے ہیں ،فلم انڈسٹری کے مستقبل سے مایوس نہیں ہوں ۔
