بالی وڈ کی معروف اور کامیاب ترین فلم ’دبنگ‘ کا سیکیوئل ’دبنگ تھری‘ جلد سینما گھروں کی زینت بننے والا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین ’بائیکاٹ دبنگ تھری‘ کا ہیش ٹیگ کیوں استعمال کر رہے ہیں؟بالی وڈ اداکار سلمان خان کے دنیا بھر میں بے شمار مداح ہیں اور لوگ انہیں بے حد پسند کرتے ہیں اور ان کی آنے والی ہر فلم اور گانے کو دیکھنے کے لیے بیتاب ہوتے ہیں۔سلمان خان کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ’دبنگ‘ تھی جس کا سیکیوئل جلد نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا لیکن سوشل میڈیا پر صارفین کے مطابق سلمان خان کی آنے والی فلم ’دبنگ تھری‘ میں ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس فلم کے ایک گانے ’ہُڑہُڑ دبنگ‘ میں ہندو درویش ’سادھو‘ کی طرح لباس پہنے کچھ لوگ گٹار بجاتے ہوئے رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔صارفین کے مطابق یہ گانا ان کے لیے ہندو ثقافت کی تذلیل ہے، یہی وجہ ہے کہ مداحوں کی جانب سے اس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے