ممبئی(خصوصی رپورٹ) بھارتی اداکارہ سونم کپور جو معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ان پر جنسی حملہ کیا گیا تھا۔ صحافی راجیو مساند کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد سے وہ اب تک ایک انجانے خوف میں زندگی گزارتی رہی ہیں تاہم انہوں نے اس شخص کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا۔
