لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے امرےکی قونصل جنرل ےوری فےڈ کےو نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کثیرالجہت نوعیت کے ہیں اور آنے والوں دنوں میں ان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل کی جانب رواں دواں ہے، گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران ملکی حالات میں بے پناہ بہتری آئی ہے اور آج کا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ، پرامن، روشن اور پرامید ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور تمام ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کا خواہاں ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں، دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی اور پاکستانی قوم کی انہی لازوال قربانیوں کے باعث آج ملک محفوظ اور پرامن بن چکا ہے۔ دہشت گردی کے عفرےت سے چھٹکارا پانے کےلئے پوری قوم ےکسو ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں تحمل،برداشت اورمےانہ روی پر مبنی معاشرے کی تشکےل ہمارا مشن ہے اور ہم پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ آج پاکستان میںاقلےتوں سمےت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ امرےکی قونصل جنرل نے اس موقع پر وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی قےادت مےں پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے جو ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور عوام کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے پنجاب مےں چائلڈ لےبر کے خاتمے اوربھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کےلئے کےے جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لےنڈ رےکارڈ مےنجمنٹ انفارمےشن سسٹم عوام کو ان کی اراضی کی دستاویزات بلاتاخیر فراہمی کیلئے ایک سنگ میل ہے اوراس پروگرام کے تحت صوبے بھر میں 144 سروس سینٹرز خدمات کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہیں۔ان سروس سنٹرز مےں بینک کاﺅنٹرز بھی بنائے جائےں گے ،جن سے سروس سینٹرز پر آنے والے افراد کو تمام تر سہولتیں ایک چھت تلے یقینی بنائی جا سکیں گی۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ےہ بات آج ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جس مےںلینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لےنڈ رےکارڈ مےنجمنٹ انفارمےشن سسٹم پنجاب کی تمام تحصےلوں مےں پوری طرح فعال ہے اورعوام کو اس جدےد نظام کے ذرےعے بہترےن خدمات فراہم کی جارہی ہےں۔وزےراعلیٰ نے لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا قیام جلد عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے قیام سے پروگرام کو ادارہ جاتی میکانزم کے تحت تسلسل کے ساتھ آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ ریونیو افسروں کو سروس سینٹرز میں تعینات کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے سینٹرز میں خصوصی کمیٹیاں بھی بنائی جائیں اور جوائنٹ ونچر کے تحت سینٹرز کی توسیع کے پروگرام کو آگے بڑھانے کا جائزہ لیا جائے۔انہوںنے کہا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں کرپٹ عملے کی کوئی گنجائش نہیں،اس لئے کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ کرپٹ افسر اور عملے کا احتساب ہوگا جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔وزےراعلیٰ نے مزےد ہداےت کی کہ مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام کو آگے بڑھانے کےلئے متعلقہ افسر از خود فیصلے کرکے عملدرآمد کریں اور نتائج دیں۔وزیراعلیٰ نے اتھارٹی کیلئے خودمختار انٹےلی جنس ونگ اور ویجلنس ونگ کے قیام کی بھی منظوری دی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کیپٹن (ر) ظفر نے پروگرام پر پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے (ڈیفڈ) کی پاکستان میں سربراہ جوانا ریڈMs. Joanna Reid) )نے ملاقات کی جس میں ڈیفڈ کے اشتراک سے پنجاب میں جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں بات چیت ہوئی-ڈیفڈ پاکستان کی سربراہ نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شاندار اقدامات پر وزیر اعلی شہباز شریف کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت ، بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور صوبے کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں – انہوںنے کہا کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن اپنے حالیہ دورہ پنجاب کے دوران وزیر اعلی شہباز شریف کی غیرمعمولی کارکردگی سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت کو سراہا ہے -انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا اورتعلیم ، صحت ، سکل ڈویلپمنٹ کے ساتھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بھی تعاون کریں گے – وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفڈپنجاب حکومت کا ایک بہترین پارٹنر ہے اورتعلیم ، صحت سمیت سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں – انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے مربوط پروگرام پر عمل پیرا ہے -انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا گیا ہے -جن بچوں کے ہاتھوں میں پہلے مٹی اور گارا تھا اب ان کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب دی گئی ہے – اینٹوں کے بھٹوں سے 54 ہزار بچوں کو نکال کر سکولوں میں داخل کرایا گیا ہے -پنجاب حکومت ان بچوں کو مفت یونیفارم، کتابیں اور ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کر رہی ہے – انہوںنے کہا کہ آٹو ورکشاپوں ، ریسٹورنٹس اور پٹرول پمپوں سے بھی چائلڈ لیبر ختم کرنے کا پروگرام بنایا ہے -انہوںنے کہا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں ، انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے – وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں – تشدد کا شکار خواتین کی داد رسی کیلئے خصوصی سنٹرز بنائے جا رہے ہیںاور ان سنٹرز میں تشدد کا شکار خواتین کو ضروری سہولتیں ایک چھت تلے میسر آئیں گی -انہوں نے کہا کہ ڈیفڈ کے ساتھ بڑھتی ہوئی شراکت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔