لاہور(لیڈی رپورٹر ) لاہور کی سیشن عدالت نے ماڈل میشاءشفیع کے خلاف گلوکار،اداکار علی ظفر ہرجانہ کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔عدالت کے روبرو میشاءشفیع کے شوہر نے گزشتہ روز اپنا بیان قلمبند کرادیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کےلئے طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور سید امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے موقع پر میشاءشفیع کے شوہر محمود الرحمن نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرایا۔انہوں نے کہا میں ایسی خواتین کو جانتا ہوں جن کے ساتھ حراسگی کے واقعات پیش آ ئے،ان الزامات کو رد کرتاہوں کہ میشاءشفیع شہرت کےلئے عوام کے پاس گئیں،میشا شفیع کے ساتھ جب دوسری بار حراسگی کا واقع پیش آ یا تب میں موجود نہیں تھا،پہلی بار حراسگی کا واقعہ پیش آنے پرمیشا شفیع نے علی طفر کی فیملی سے ملنے سے انکار کیا۔تیسری بار حراسگی کے واقعے کے وقت میں اپنی آنکھوں کے علاج کےلیے ہسپتال میں تھا،میشاءشفیع نے مجھے بتایا کہ اب علی طفر کے ساتھ کام نہیں کرسکتی۔میشاءنے بتایا علی ظفر نے مجھے اپنے گھر میں ریہرسل کے دوران ہراساں کیا، عدالت نے کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کےلئے طلب کر لیا۔