تازہ تر ین

مہوش حیات پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کریں گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کی افتتاحی تقریب رواں سال 20 فروری کو کراچی میں منعقد ہونے جارہی ہے جس میں کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات بھی شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ پرفارم کریں گی۔سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے یہ خبریں بھی سامنے آرہی تھی کہ تمغہ امیتاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات بھی پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں اسٹیج پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد مداح کافی پرجوش بھی تھے کیوں کہ مہوش حیات کا شمار صرف ایک بہترین اداکارہ کے طور پر نہیں کیا جاتا بلکہ ہ شاندار ڈانسر بھی ہیں۔تاہم اب بری خبر یہ ہے کہ اداکارہ اس افتتاحی تقریب میں اسٹیج پر کسی قسم کی پرفارمنس کرتی نظر نہیں آئیں گی۔مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ‘بدقسمتی سے اس سال پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں، میں نہ تو گلوکاری کروں گی اور نہ ہی پرفارم کرتی نظر آؤں گی’


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain