تازہ تر ین

پی ایس ایل 5: لاہور قلندرز کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کامیابی سے جاری ہے تاہم جہاں لاہور قلندرز اب تک کوئی کامیابی نہیں سمیٹ سکی وہی اسے ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسلام آباد اور لاہورقلندرز کے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔اس حوالے سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ایس ایل 2020 کے دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ وقت سے 2 اوورز کم کیے، جس پر فائنل الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ جرمانہ پی ایس ایل صابطہ اخلاق برائے کھلاڑی اور کھیل اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت لگایا گیا۔تحریر جاری ہے‎ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ قوانین کے مطابق اگر اگلے کسی میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا سلو اوور ریٹ ہوا تو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اتوار کی شب قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔لاہور کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد حفیظ کے شاندار 98 رنز کی بدولت 182 رنز بنائے تھے اور اسلام آباد کو 20 اوورز میں جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔جس کے بعد لاہور نے باؤلنگ کا آغاز بھی اچھے انداز میں کیا تھا اور 5 رنز پر ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کے دونوں اہم بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، تاہم اس کے بعد بننے والی پارٹنر شپ نے ٹیم کو سہارا دیا تھ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain