سعودی عرب (ویب ڈیسک)سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت تمام عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنا ہو گا۔سعودی اقامہ اور ریزیڈنسی رکھنے والے پاکستانیوں کو 72گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنے کا واپس آنے کا آپشن دیا گیا ہے، اگر ملک کو ایک بار لاک ڈاو¿ن کر دیا گیا تو پھر کسی کو بھی جانے یا آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق پی آئی اے نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اضافی پروازوں سے پاکستانی شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی، اضافی پروازوں کے شیڈول کا کچھ دیر میں اعلان بھی کر دیا جائے گا۔
