تازہ تر ین

کرونا بے قابو، پورے یورپ کو لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ

برسلز (ویب ڈیسک) کرونا وائرس بے قابو، پورے یورپ کو لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ، یورپی یونین کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق 30 روز کیلئے سوائے شعبہ صحت کے افراد کے، تمام غیر یورپی افراد کا ریجن میں داخلہ بند ہوگا، عالمی ادارہ صحت یورپ کو وبا کا نیا مرکز قرار دے چکا۔ تفصیلات کے مطابق برسلز میں ہوئے ہنگامی اجلاس کے دوران یورپی یونین کے سربراہان نے فیصلہ کیا ہے کہ ریجن کو ہنگامی طور پر لاک ڈاون کر دیا جائے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی ممالک میں اگلے 30 روز کیلئے کوئی غیر یورپی شخص داخل نہیں ہو سکے گا۔ اس عرصے کے دوران صرف یورپی شہریوں اور شعبہ صحت کے افراد کو یورپی ممالک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ شہریوں کو یورپی ممالک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا جب یورپ کو کرونا وائرس کی عالمی وبا کا نیا مرکز قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکا مرکز اب چین سے یورپ منتقل ہو چکا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبریسًس نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ یورپ اب عالمگیر وباءکے پھیلاو¿ کا مرکز بن چکا ہے۔عالمی ادارے کے اعلیٰ ہنگامی ماہر مائیک ریان نے زور دے کر کہا کہ اندھا دھند سفری پابندیاں غیر مو¿ثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوراً سفری پابندیاں عائد کرنے والے ممالک بھی بالاآخر اس کی لپیٹ میں آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی دوسروں سے علیحدگی اور معائنوں میں اضافہ زیادہ اہم ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اس بات کی پیشگوئی نہیں کر سکتا کہ عالمگیر وباءکب بلند ترین سطح تک پہنچے گی۔ہمیں ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ عالمگیر وباءکے گراف اور ہر ملک میں وباءکے گراف کا انحصار ہر ملک کے اقدامات پر ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور تقریباً دنیا کے بیشتر ممالک اس وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain