لاہو ر(ویب ڈیسک)پی ایس ایل میں لاہورقلندر ز ےبیٹسمین بین ڈنک نےز ز نے زندگی کوکرکٹ سے زیادہ ضروری قراردے دیاہے۔ پاکستان سُپرلیگ میں لاہورقلندرزکی نمائندگی کرنےوا لےبین ڈنک کا کہناہےکہ زندگی کرکٹ سے زیادہ ضروری ہے۔ ٹوئٹرپرپی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کی فوری معطلی کے بعد بین ڈنک نے اپنے پیغام میں لاہورقلندرزکاشکریہ ادا کیا۔انہوں نے ا پنے پیغام کے آ خرمیں ایک دوسرے کاخیال رکھنےکےساتھ ساتھ یہ بھی لکھاکہ امیدہےکہ جلد ہی آپ سب سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔ 33 سالہ آسٹریلوی کرکٹربین ڈنک نے پی ایس ایل کےسیزن فائیومیں لاہورقلندرزکومیچ جتوانےمیں متعدد باراہم کردار ادا کیا تھا۔بین ڈنک کی جارحانہ اننگز کی بدولت ہی لاہورقلندرز پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیموں میں جگہ بنانےمیں کامیاب بھی رہی تھی۔ پاکستان سپرلیگ کےسیمی فائنلزاورفائنل دنیابھرکومتاثرکرنےوالے مہلک کورونا وائرس کےخطرے کےپیش ِ نظرملتوی کردئیے گئےہیں جبکہ پی سی بی کی جانب سے بقیہ میچزری شیڈول کرنےکا اعلان کیا گیاہے۔
