تازہ تر ین

فلم’ بلڈ شوٹ‘ کورونا کی وجہ سے نقصان کا شکار

لاہو ر(ویب ڈیسک)کورونا وائرس سے فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز بری طرح متاثر ہو گئی۔ فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کے ہیرو ون ڈیزل کی فلم’ بلڈ شوٹ‘کورونا کی وجہ سے اچھا بزنس نہیں کرسکی۔ امریکا سمیت متعدد ممالک میں سینما بند ہیں اور یہ ہی وجہ فلم کے بزنس پر بری طرح اثر انداز ہوئی۔بلڈ شوٹ سائنس فکش ایکشن فلم ہے جس پر 8 ارب روپے کی لاگت آئی جبکہ فلم کو کورونا کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا گیا۔فلم’ بلڈ شوٹ‘ کو ملتوی نا کرنے کے فیصلا نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے اب فلم بنانے والوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا۔فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کے ہیرو وین ڈیزل نے فلم کی ریلیز سے قبل کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہیں۔دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے بھی فلم متوی نہیں کی گئی حد تا کہ اداکار نے کہا کہ سائنس فکشن ایکشن فلم کورونا وائرس کے باوجود مقررہ تاریخ پر ریلیز کی جائے گی اور اچھا بزنس کرے گی۔ فلم بلڈشوٹ 13 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ اسسے قبل کورونا وائرس سے اب 70 ہزار سینما گھروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ بزنس انسائیڈر کے مطابق ’کورونا وائرس‘ کے پیش نظر چین میں فلموں کی نمائش منسوخ کرکے 70 ہزار سینما گھروں کو بند کردیا گیا تھا۔سینیما کے بند کرنے کی وجہ سے ابتدائی 2 ماہ میں ہی چین کی فلم انڈسٹری کو 2 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 3 کھرب روپے کا نقصان ہوا ہے۔کیونکہ فلمی صنعت کی کمائی کا گزشتہ سال سوا 2 ارب ڈالر تھی لیکن اس سال 30 کروڑ ڈالر ہے۔اس کے علاوہ چین میں تقریبا 70 ہزار سینما گھروں کی بندش کی وجہ سے فلموں کی نمائش بھی منسوخ کی گئی جس کے باعث فلم انڈسٹری کو ایک ارب 95 کروڑ امریکی ڈالر کا نقصان پہنچا۔دوسری جانب کورون اوائرس کی وجہ سے ہالی وڈ کی فلموں کی نمائش و شوٹنگ بھی منسوخ کی گئی ہے۔فلموں کی شوٹنگ منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی موسیقاروں نے بھی اپنے میوزیکل شوز کو منسوخ کردیا ہے۔فلموں کی شوٹنگ اور میوزیکل شوز کے منسوخ ہونے کی وجہ سے ہالی وڈ انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سینما گھروں کی بندش، فلموں کی نمائش کو روکے جانے، فلموں کی شوٹنگ کو مو¿خر کرنے اور میوزیکل شوز کو منسوخ کرنے فلم و شوبز انڈسٹری کا نقصان 10 ارب ڈالر تک بھی جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain