لایور(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظراداکارہ مایا علی نے حکومت سے یومیہ جرت کمانے والوں کے لیے خصوصی انتظام کی درخواست کی ہے۔پاکستان کی خوربرواداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پراپنی ماسک پہنے تصویرشیئرکراتے ہوئے بتایا کہ وہ 5 وز قبل امریکا سے واپس لوٹیں جہاں وہ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے لیے گئی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ واپسی پرجب وہ لاہور ایئرپورٹ پہنچیں تو بہت پریشان تھیں۔ ایئرپورٹ پر ان کی اسکریننگ ہوئی اورکورونا کا ٹیسٹ ہوا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ کے لیے انہوں نے جو 2 دن انتظار کیا وہ بہت درد ناک تھا، جہاں وہ ذہنی دباو¿ کا بھی شکارہوئیں اورنہ ہی انہیں اس دوران نیند آئی تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ 2 روزبعد آئی جو اللہ کے کرم سے منفی تھی۔ پاکستان بلکہ پوری انسانیت کے لیے، کورونا وائرس کی اب تک کوئی ویکسین تیارنہیں کی جاسکی ہے اسلیے ہم خود جتنا اپنا خیال رکھ سکیں ہمیں کرنا چاہیئے۔اداکارہ نے کہا وہ ان تمام لوگوں کے لیے بھی خوفزدہ ہیں جویومیہ اجرت کماتے ہیں اوراب ان کے پاس معاش کا ذریعہ نہیں، اس تناظر میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خاندانوں کی خوارک کے لیے کچھ کریں۔ اورساتھ ساتھ ایک ایسی ٹیم بنائی جائے جوان خاندانوں کے مفت ٹیسٹ بھی کرائے جن کے لیے ٹیسٹ کرانا بھی مشکل ہے۔مایا علی نے کہا کہ یہ وقت بھی گزرجائے گا، حکومت کی جانب لگائی جانے والی پابندیاں ہماری بہتری کے لیے ہی ہیں۔ خدا پر ایمان رکھتے ہوئے اپنی اپنی احتیاط اور حفاظت کیجیئے، بے شک اللہ سب سے بڑا ہے۔