کراچی (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے بچنے کے لئے سندھ کے مردوں نے برقع پہننا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث لوگوں نے مختلف احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔کئی شہری ماسک اور دستانے پہنے نظر آتے ہیں۔تاہم سندھ میں کرونا وائرس سے بچنے کے لئے مردوں نے برقع پہننا شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں برقع پہنے ایک مرد رکشے سے اترتا ہے۔ جب اس سے برقع پہننے کی وجہ پوچھی جاتی ہے تو وہ بتاتا ہے کہ میں نے کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے برقع پہننا شروع کیا ہے۔یہ برقع عام طور پر خواتین کے لیے گھر سے باہر نکلتے ہوئے پہنا جاتا ہے تاکہ اپنے چہرے کو چھپایا جا سکے تاہم اب مردوں کی جانب سے اسے کرونا وائرس سے بچاو¿ کے حل کے طور پر پہنا جا رہا ہے۔
