تازہ تر ین

ملک کو فوری لاک ڈاﺅن کیا جائے : شہباز شریف

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اہم مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات پر فوری لاک ڈاون کیا جائے، حکومت فی الفورلاک ڈاون کی تیاریاں کرے، عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کے خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی۔ چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر کی صورت بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا۔ تاخیر سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہوگی۔ شہبازشریف نے اہم مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے انسانی زندگی کے لئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاون کیا جائے، حکومت فی الفورلاک ڈاون کی تیاریاں کرے۔ عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کردی، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایسی وباءہے جس پر سماجی فاصلے رکھ کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ کورونا سے بچاو¿ کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہیں۔ اگلے دو روز کیلئے شاپنگ مالز بھی بند رہیں گے۔ آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ تاہم عوام کی ضروریات کے پیش نظر میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔ بیکریز ، ملک شاپس اور دوسری کھانے پینے کی اشیاءکی دکانیں سبزی منڈی وغیرہ کھلی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بند نہیں کیا جارہا، تاہم اگر کسی جگہ پر بغیر وجہ دکانیں بند کروائی جا رہی ہیں تو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کسی کی بغیر وجہ دکان بند نہیں کروائی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain