تازہ تر ین

سکھر: قرنطینہ سنٹر میں 100 سے زائد زائرین وارڈ توڑ کر باہر گئے

سکھر(ویب ڈیسک) سکھر میں موجود قرنطینہ سینٹر میں100 سے زیادہ زائرین وارڈ سے باہر آ گئے ہیں اور ان کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ان میں کچھ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد بھی شامل ہیں۔زائرین نے کھانا نہ ملنے کی وجہ سے باہر آنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد قرنطینہ سینٹر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق زائرین کو ایک واٹس ایپ وائس نوٹ موصول ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کا کھانا ساڑھے 12 بجے سے آیاہوا ہے لیکن حکومت کی وجہ سے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔یہ اطلاع ملتے ہی زائرین کی جانب سے واویلہ مچایا گیا اور فوراََ وارڈ کو خالی کر دیا گیا۔ قرنطینہ سینٹر سکھر کی لیبر کالونی میں موجود ہے۔ واقعے کی اطلاعات ملتے ہی پولیس اور رینجرز نے علاقے کو اپنی حدود میں لے لیا ہے جس کے بعد معاملات کو کنٹرول میں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سکھر کے قرنطینہ میں رکھے گئے ایران پلٹ زائرین قرنطینہ توڑ کر باہر نکل آئے۔ زائرین کو شکایت ہے کے اندر انہیں پینے کا پانی اور دوا بھی دستیاب نہیں۔ سندھ حکومت کی تو بہت تعریفیں ہورہی تھیں۔ یاد رہے کہ سکھر میں موجود قرنطینہ سینٹر میں ان افراد کو رکھا گیا تھا کہ جو ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ان میں سے کچھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی لیکن اب انتظامیہ کے سلوک کی وجہ سے تقریباََ100 افراد قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گئے ہیں جس کے بعد علاقے میں خوف پھیلا ہوا ہے۔ تا ہم پولیس اور رینجرز کی جانب سے علاقے میں کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق زائرین کو ایک واٹس ایپ وائس نوٹ موصول ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کا کھانا ساڑھے 12 بجے سے آیاہوا ہے لیکن حکومت کی وجہ سے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد519 ہو گئی ہے جبکہ3 ا فراد کوروناوائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain