لاہور(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمرکا کہنا ہے کہ کورونا جیسی وبا سے لڑنے کے لیے دنیا کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے۔دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنےوالے جان لیوا وائرس کورونا سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وہ دنیا بھر کے لوگوں سے مخاطب ہیں۔صباقمر نےاس جان لیوا وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی تعریف کی اور ساتھ ہی ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی تاکید بھی کی۔دنیا بھر کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئےاداکارہ نے لکھا کہ ’پیاری دنیا ! ہم ایک ایسی صورتحال میں ہیں کہ جہاں ہمیں اس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے اکٹھے ہونے کی اشد ضرورت ہےکوویڈ 19تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔صبا قمر نے لکھا کہ اس وائرس کے پھیلاو سے بچاو کے لیے معاشرتی تنہائی اختیار کرکے ہم انسانیت پر بہت بڑا احسان کرسکتے ہیں ، کیونکہ اس جان لیوا وائرس سے ہمیں خود نہیں بلکہ اپنے جیسے دوسرے لوگوں کو بھی بچانا ہے۔گھروں پر محصورہوئےغریب اورمحتاج لوگوں کی مدد کی اپیل کرتےہوئے صبا قمر نے کہا کہ ایسی صورتحال میں غریب اورنادار لوگوں کو فراموش نہ کریں، ایسے لوگوں کے لیے بہت خطیر نہیں تو خصیص رقم ضرور عطیہ کریں، تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کو دیگر سنگین مسائل سے بچا سکیں۔صبا نےدنیا بھرمیں کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز کو بھی ان کی بیش بہاخدمات اورکاوشوں پر سراہا اور کہا کہ آپ بھی معاشرتی تنہائی اختیار کرکے اور اپنے گھروں پر بیٹھ کر ان ڈاکٹرز کی دشواریوں میں آسانی کرسکتے ہیں۔آخر میں انہوں نے مداحوں کو گھر میں بیٹھ کر مصروف رہنے کے چند گ±ر بھی بتائے اور کہا کہ وہ خود بھی ان پر عمل پیرا ہیں۔باقائدگی سے ہاتھ دھوئیں اور نہائیں۔عبادت کریں ، یوگا بھی کیا جاسکتا ہے۔فلمیں یا سیزن دیکھی۔یوٹیوب سے معلوماتی ویڈیوز دیکھ کر نئی چیزیں سیکھیں۔انہوں نے لکھا کہ یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ وبائی مرض سے ایک ساتھ لڑ کر ہی ہم اسے شکست دے سکتے ہیں، انشاءاللّہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پاکستان میں کوویڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 504 ہے۔