تازہ تر ین

میری مہم پر نہیں میرے ملک پر حملہ ہے، اہم رہنماءکے دل کی الزام پر مبنی

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنی شکست کے لیے پہلی بار روس کی جانب سے کی گئی ہیکنگ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔انھوں نے پارٹی کے لیے چندہ دینے والوں سے کہا کہ روس کے صدر ولادمر پوتن کو ان سے ذاتی شکایت تھی کیونکہ انھوں نے پانچ سال پہلے روس کے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کی بات کی تھی۔ہلیری کلنٹن نے کہاپوتن نے اپنے لوگوں کے غصے کے لیے عوامی طور پر مجھے مجرم ٹھہرایا تھا۔ اس وقت انھوں نے جو کہا اور اِس انتخاب میں انھوں نے جو کیا اس کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔روس پر ڈیموکریٹک پارٹی اور ہلیری کلنٹن کی ایک اہم اتحادی کے ای میل ہیک کرنے کا الزام ہے، لیکن روس ان الزامات کی سے تردید کرتا رہا ہے۔ہلیری نے کہا یہ صرف میرے اور میری مہم پر حملہ نہیں ہے۔ یہ حملہ ہمارے ملک کے خلاف ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کی سالمیت اور ہمارے ملک کی حفاظت سے منسلک معاملہ ہے۔ہلیری نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز ومی کی جانب سے جاری خط کا ذکر بھی کیا جس میں ان کے اہم ریاستوں میں قریبی مقابلوں میں ہارنے کی بات کی گئی تھی۔اس درمیان اثنا میں ایف بی آئی نے سی آئی اے کے روس کی مداخلت سے متعلق اندازے کی حمایت کی ہے۔روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ الزامات کے ثبوت لائے۔ملازمین کو بھیجے ایک پیغام میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے کہا کہ وہ ومی اور نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز لیپر سے ملے اور ہمارے درمیان صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کو لے کر اتفاق تھا۔ادھر امریکی صدر براک اوباما نے سال کی اپنی آخری پریس کانفرنس میں ہیکنگ کے الزامات سے متعلق اپنے اقدامات کا دفاع کیا۔اوباما نے کہا کہ اس وقت انھوں نے مبینہ ہیکنگ کے کسی مقصد کی بات نہیں کی تاکہ انتخابات کی جانبداری متاثر نہ ہو۔وائٹ ہاﺅس کے ایک ترجمان نے جمعرات کو کہا تھا کہ سائبر حملے میں صدر ولادمر پوتن شامل ہیں۔اوباما نے کہا کہ ستمبر میں ایک کانفرنس کے دوران انھوں نے پوتن سے بات کی تھی اور انہیں اسے بند کرنے کے لیے کہا تھا۔انتخابی مہم کے اہم وقت کے دوران ای میل لیک ہونے سے ڈیموکریٹک پارٹی کو مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سی آئی اے کا کہنا ہے کہ روس کا مقصد انتخابات کو ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں طرف مائل تھا، لیکن اس کے بارے میں عوامی طور پر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔ٹرمپ ان دعووں کو مضحکہ خیز اور سیاسی فعل کہہ کر مسترد کر چکے ہیں۔ومی نے صدارتی انتخابات کے 11 دن پہلے ہلیری کلنٹن کے ای میل سرور کی نئے سرے سے جانچ کا اعلان کیا تھا۔ انتخابات کے دو دن پہلے یہ کیس بند کر دیا گیا تھا۔اس کے پہلے ایف بی آئی نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ کے طور پر ہلیری کلنٹن اپنے ذاتی ای میل سرور کے استعمال میں انتہائی لاپرواہ تھیں، لیکن ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain