پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 32 ارب پر محیط ریلیف پیکج کا اعلان کردیا جس میں عام ا?دمی سمیت کاروباری طبقے کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی 43 فیصد آبادی اس پیکج سے مستفید ہو گی۔ 19 لاکھ آبادی کو احساس پروگرام کے تحت 5000 روپے ماہانہ ملیں گے۔ یہ پیکج ابتدائی طور پر تین مہینوں کے لئے ہے مگر حالات کو دیکھتے ہوئے توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے گیارہ ارب 60 کروڑ روپے مہیا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاروباری طبقے کے لیے ٹیکسوں میں پانچ ارب روپے کی چھوٹ دی ہے۔ محکمہ صحت کے لئے 8 ارب روپے کی امداد پیکج جبکہ محکمہ ریلیف کے لئے 6 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کا ریلیف پیکج مجموعی طور پر 32 ارب روپے پر محیط ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر سالانہ ترقیاتی پروگرام سے بھی کٹوتی کرکے لوگوں کی مدد کریں گے۔ اجلاس میں مردان کے لاک ڈاو¿ن یونین کونسل منگا کے عوام کے لیے فوڈ پیکج کی منظوری دی گئی۔ محمد خان نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ عوام کی ہر ضرورت کا خیال رکھیں گے۔
