کراچی(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاو¿ن کو مزید سخت ترین کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت موجودہ صورت حال پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا پیچوہو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے بریگیڈیئر سمیع شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاک ڈاو¿ن کی صورت حال پر جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی ٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کو مزید موثر کرنا ہے۔ لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں۔ ہم نے خوشی سے نہیں بلکہ تکلیف سے مساجد میں جماعت کو بہت محدود کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود گھر میں جمعتہ المبارک کی نماز مسجد سے پیش امام کی آنے والی آواز سے ادا کی۔ یہ فیصلہ عوام کے صحت کے پیش نظر علماءکی مشاورت سے کیا۔ عوام کو لاک ڈاو¿ن اور حکومت کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیئے۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کا تعاون عوام کی صحت کا ضامن ہے، سندھ میں اب تک 440 کرونا کیس تصدیق ہوئی ہے۔ ان 440 کیسز میں 151 سکھر فیز ون، 114 سکھر فیز ٹو اور 7 لاڑکانہ میں رکھے گئے زائرین شامل ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے اپنے بیان میں عوام کو مخاطب کرکے دوبارہ کہا کہ میں عوام کو ایک مرتبہ ان کے اپنے بچوں، خاندان اور صوبے اور ملک کے عوام کی صحت کی خاطر لاک ڈاﺅن پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔
