تازہ تر ین

نورجہاںکی16ویں برسی23دسمبر کو منائی جائےگی

لاہور(شوبزڈیسک ) سرُوں کی ملکہ نورجہاں کی برسی 23دسمبر کو منائی جائےگی ‘انکا اصل نام اللہ وسائی 21 ستمبر 1928ءکوقصور میں پیدا ہوئیں ۔ استاد بابا غلام محمد سے موسیقی کی تربیت حاصل کی ،نور جہاں نے 1932ءسے 1947ءتک 69 فلموں میں اداکاری کی۔ ملکہ ترنم نور جہاں محب وطن خاتون تھیں۔ 1965ءکی جنگ میں وہ اپنی بیمار بچی کو گھر چھوڑ کر فوجی بھائیوں کےلئے نغمہ ریکارڈ کروانے ریڈیوسٹیشن جاتی رہیں۔ جنگ میں انھوں نے ملی نغمے گا کر قوم اور فوج کے جوش و ولولہ میں اضافہ کیا۔ ”میرے ڈھول سپاہیا‘اے وطن کے سجیلے جوانوں ‘ ایہہ پتر ہٹاں تے نیئی وکدے ‘او ماہی چھیل چھبیلا‘یہ ہواو¿ں کے مسافر‘رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو“ 1957 ءمیں انھیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور بعد ازاں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ۔23دسمبر 2000ءکو دل کا دورہ پڑنے سے میڈم نور جہاں انتقال کر گئی تھیں ان کی عمر 74برس تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain