تازہ تر ین

چین پاکستان کی مدد کو آگیا،خصوصی طیارے لاکھوں ماسک ، وینٹی لیٹر لےکر لینڈ کر گئے

کراچی‘ اسلام آباد‘ لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں)کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے طبی ماہرین اور امداد لئے چین سے خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گےا۔تفصیلات کے مطابق چین کی حکومت کی طرف سے کرونا سے نمٹنے کی مہارت رکھنے والی8 رکنی طبی ٹیم اور امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ ہفتہ کے روز اسلام آباد پہنچاجہاں ائیر پورٹ پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لفٹننٹ جنرل محمد افضل نے چینی مہمانوں کا استقبال کیا۔پاکستان میں چین کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر این ڈی ایم کے چیئرمین نے کہا کہ کو رونا کے خلاف میں چین نے بروقت مدد بہم پہنچائی۔ آنے والے سامان میں کرونا کی تشخیص کی ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد کٹس شامل ہیں۔اس کے علاوہ بیس لاکھ سے زائد ماسک اور 77 ہزار میڈیکل کور بھی بھیجے گئے ہیں۔خصوصی پرواز میں217 ونٹی لیٹرز اور 50ہزار میڈیکل دستانے بھی شامل ہیں۔ علی بابا فاونڈیشن اور جیک ما فاونڈیشن نے 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 5 لاکھ حفاظتی ماسک پاکستان کو دیئے جا چکے ہیں۔ چین نے درہ خنجراب کے ذریعے دو ٹن ماسک، ٹیسٹ کٹس، وینٹیلیٹرز، طبی حفاظتی لباس بھی پاکستان کے حوالے کئے ہیں۔ چینی طبی ماہرین کی یہ ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی۔ شمالی گلگت بلتستان (جی بی)کے خنجراب پاس پر چین سے لگ بھگ دو ٹن طبی سامان نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے کامیابی کے ساتھ پاکستان کے حوالے کیا گیا۔پاکستان میں چینی سفارت خانہ نے بتایا کہ وینٹی لیٹرز، چہرے کے ماسک ، حفاظتی لباس اور ٹسٹنگ کٹس پر مشتمل طبی سامان شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت نے عطیہ کیا ہے اور یہ کہ اس سامان کی مجموعی قیمت 27لاکھ 78 ہزار یوآن( تقریبا3لاکھ91 ہزار500 امریکی ڈالر )ہے۔ خنجراب کے مقام پر دونوں ممالک کے مابین بارڈر کراسنگ شدید موسمی حالات کی وجہ سے ہر سال صرف یکم اپریل سے 30 نومبر تک ہی کھلی رہتی ہے۔ طبی سامان کی تیزی سے کسٹم کلیئرنس کو یقینی بنانے کے لئے سنکیانگ نے عارضی طور پر راستہ کھولا اور طبی سامان کی فراہمی کے لئے گرین چینل فراہم کیا۔ پاکستان میں مہلک کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین سے طبی آلات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔چینی حکومت کی جانب سے پاکستان میں کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے طبی امدادی سامان لے کر تیسرا کارگو جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی وائی ٹی او کارگو ائیر لائنز کی پرواز وائی جی 9067 نے ہفتہ کی دوپہر 12 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ تین دن کے دوران چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ تیسرا جہاز ہے۔ گزشتہ روز چینی حکومت نے شہر کنمنگ کے ائیر پورٹ سے 56 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیجا تھا۔جب کہ اس سے قبل 25 مارچ کو بھی چین سے این 95 ماسک اور دیگر حفاظتی سامان لے کر ایک طیارہ کراچی پہنچا تھا۔واضح رہے کہ چند روز پہلے علی بابا کے بانی جیک ما نے پاکستان سمیت چند ایشیائی ممالک کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان دینے کا اعلان کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چینی حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان بھیج رہی ہے۔ ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر خارجہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس مشکل وقت میں مدد کے لئے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چین کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے،چین اب تک کی امداد میں 12ہزار ٹیسٹ کٹس ، 3 لاکھ ماسک ، 10 ہزارحفاظتی سوٹ دے چکا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چینی حکومت نے 4 ملین امریکی ڈالر کرونا وائرس کے لیے الگ ہسپتال بنانے کے لئے بھی دئیے ہیں،سنکیانگ حکومت نے اسلام آباد کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کو بھی 50 ہزار ماسک فراہم کیے ہیں،چین سے نجی ذرائع سے ڈونیشن کی رقم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ علی بابا فاو¿نڈیشن اور جیک ما فاو¿نڈیشن نے 50 ہزار ٹیسٹ کٹس اور 5 لاکھ ماسک عطیہ کیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چین نے خنجراب پاس کے ذریعے 67 ملین روپے کے دو ٹن ماسک ، ٹیسٹ کٹس ، وینٹیلیٹر ، طبی حفاظتی لباس بھی مہیا کیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چینی طبی ماہرین کی ایک ٹیم چین سے جلد پاکستان پہنچے گی ، میڈیکل ٹیم ہماری صلاحیت کو مستحکم کرنے کے لیے چین سے طبی سامان بھی لائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات نے وزیر اعظم عمران خان اور صدر شی جنپنگ کی متحرک قیادت میں زیادہ مضبوطی اور گہرائی حاصل کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خارجہ نے حال ہی میں اظہار یکجہتی کے لئے بیجنگ کا دورہ کیا ،پاکستان پہنچنے والے چینی ڈاکٹر 2 ہفتے تک پاکستان میں قیام کریں گے،چینی ڈاکٹر پاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ کرونا وائرس سے متعلق اپنے تجربات شیئر کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain