تازہ تر ین

گوادر کیخلاف سازشوں کا ماسٹر مائنڈ ”را“ چیف….

نئی دہلی (آن لائن‘ نیٹ نیوز) لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر کردیئے گئے ہیں۔ وہ 10 جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نئے آرمی چیف کا تقرر کردیا گیا ہے۔ نئے چیف لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت ہوں گے جو دس جنوری 2017 ءکو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ موجودہ سربراہ جنرل دلبیر سنگھ 10 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔ جبکہ ایئر مارشل بی ایس دھنوا کو نیا ایئر مارشل تعینات کردیا گیا۔ دریں اثناءبھارت میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے دو اہم اور بڑے عہدوں پر بھی گزشتہ روز تقرریاں کردی گئیں۔ انیل کمار دسمانا کو را کے چیف کے عہدہ پر تعینات کردیا گیا جبکہ کہ راجیو چین آئی بی کے سربراہ ہونگے۔ انیل کمار دسمانا 1981ءبیچ کے مدھیہ پردیش کیڈر آئی پی ایس افسر ہیں جبکہ 1980ءبیچ کے آئی پی ایس افسر راجیو چین کا تعلق جھاڑ کھنڈ سے ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں اہم عہدوں پر بہترین افسروں کی تقرریوں کا طویل عرصہ سے انتظار تھا۔ بھارت میں حال ہی میں سکیورٹی صورتحال خراب ہوتی رہی ہے ۔مئی 2016ءسے انیل دسمانا کا نام را کے موجودہ چیف راجندر کھنہ کے جانشین کے طور پر لیا جارہا تھا۔ نئے را چیف جنوری 2017 ءمیں عہدہ سنبھالیں گے۔ قبل ازیں وہ ایوی ایشن ریسرچ سنٹر کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ماہرین کی رائے ہے کہ انیل کمار بلوچستان کے حالات بارے اہم معلومات رکھتے ہیں۔ اسی بنیاد پر انہیں اس اہم عہدہ پر فائز کیا جارہا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق وہ بلوچستان کے امورکے ماہر ہیں۔ علاوہ ازیں افغانستان اور پاکستان کے بارے میں ان کا خاصا تجربہ ہے۔ دسمانا گوادر بندر گاہ کی تعمیر رکوانے کی بھی سازش تیار کرتارہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain