لاہور(خبر نگار)چکی مالکان نے اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ مختلف علاقوں میں آٹے کی قیمت پینسٹھ روپے فی کلو تک وصول کی جانے لگی۔ گندم کی سپلائی متاثر ہونے سے چکی مالکان بھی پریشان ہیں۔جزوی لاک ڈاو¿ن کے باعث گندم کی قیمت بڑھنے پرشہری پریشان ہونے لگے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد فی من 2200روپے تک ہوگئی۔ لاک ڈاو¿ن سے قبل گندم 1800روپے فی من میں دستیاب تھی۔ سپلائی متاثر ہونے پر گندم کی قیمت میں 400روپے فی من تک اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں قیمت بڑھنے پر چکی مالکان نے بھی آٹا مہنگا کر دیا۔ مختلف علاقوں میں چکی ا?ٹا 62روپے سے 65روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔شہری کہتے ہیں ہر چکی نے اپنا ریٹ مقرر کر رکھا ہے۔ مہنگے داموں غیر معیاری آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔چکی مالکان کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کی وصولی کا طریقہ کار بہت مشکل ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے سے مسائل کا سامنا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق شہر میں تین ہزار سے زائد چکیاں ہیں۔ غلہ منڈیوں میں گندم کی مصنوعی قلت اور سرکاری گندم کے حصول کا طریقہ کار مشکل ہونے کے باعث متعدد چکیاں بھی بند ہوچکی ہیں۔
