تازہ تر ین

فرانس میں30پاکستانی کرونا سے متاثر،کچھ کی حالت تشویشناک پاکستانی سفیر معین الحق

اسلام آباد ( انٹر ویو : ملک منظور احمد) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ فرانس میں سفارت خانہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ،لاک ڈا ﺅن کے باعث متا ثر ہونے والے دیہاڑی دار پاکستانیوں کوراشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فرانس میں موجود طلبا ءکا مورال لاک ڈاﺅن کے با عث بہت گرا ہوا تھا ان کو یقین دلایا ہے کہ مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔فرانس میں کوئی پاکستانی نہیں پھنسے ہو ئے اس سلسلے میں ہمیں سپیشل فلا ئیٹس کی ضرورت نہیں ہے ۔کرونا وائرس کے باعث جا ں بحق ہونے والے افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جا رہی ہیں ،اس حوالے سے چلنے والی افوا ہیں بے بنیاد ہیں ۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے مطابق کرونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا معاشی بحران 2008ءکے ما لیاتی بحران سے زیادہ سنگین ہو گا ۔ایسی صورتحال میں امیر ممالک کو ترقی پذ یر ممالک کی مدد کرنا ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چینل فائیو کے پروگرام ڈپلومیٹک انکلیو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں معین الحق نے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے ،جس سے فرانس سمیت پوری دنیا متا ثر ہے ۔فرانس میں تقریبا ً ایک لاکھ پاکستانی مقیم ہیں ،زیادہ تر پیرس شہر اور گرد و نواح میں مقیم ہیں ۔فرانس میں رہائش پذیر پاکستانیوں میں سے 30افرا د کرونا وائرس سے متا ثر ہوئے ہیں جن میں سے کچھ صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جبکہ کچھ کی حالت تشویش ناک ہے ۔فرانس میں پاکستانی سفارت خا نہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ،میں خود پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں اور بزرگوں کے ساتھ فون پر رابطے میں ہوں ۔میں نے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے ساتھ ویڈیو کا نفرنسز بھی کیں ہیں اور ہم ہر وقت پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں ۔ہم فرانس میں موجود پاکستانیوں سے یہ ہی کہہ رہے کرونا وائرس کے حوالے سے احتیا طی تدابیر اختیار کریں ۔اور خدا را حکومتی ہدایات پر بھی عمل کریں ،کرونا سے بچا ﺅ کا یہی طریقہ کا رہے ۔فرانس میں موجود کچھ پاکستانی ایسے بھی تھے جو کہ دیہاڑی دار تھے لاک ڈا ﺅن کی وجہ سے ان کا روزگار ختم ہو گیا ہے ہم نے ایسے افراد میں راشن پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہم مشکل حالات میں پاکستانی کمیونٹی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ اور ان کی ہر ممکن مددد کی جائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سفارت خانے کے ایک افسر فرانس میں موجود پا کستانی طلبا ءکے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ۔ہم نے اس سلسلے میں ایک فیس بک گروپ بنا رکھا ہے اور فرانس میں آنے والے تمام پاکستانی طلبا کو اس گروپ میں رجسٹر ہونے کا کہا جاتا ہے ۔فرانس میں موجود پاکستانی طلباءکا مورال کچھ ڈا ﺅن تھا کیونکہ وہ کئی روز سے اپنے کمروں میں بند ہیں ۔ہم ان طلبا ءکو یقین دہانی کروائی ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔جن طلبا ءکے ویزا کے مسائل ہیں یا جن کے ویزے کی مدت ختم ہو رہی ہے ان میں توسیع کے لیے بھی مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سے فرانس آنے والے شہریوں کے حوالے سے خصوصی طور پر معلومات اکھٹی کی ہیں ۔فرانس میں دیگر ممالک کی طرح پاکستانی پھنسے نہیں ہو ئے ،پی آئی اے کی پاکستان سے فرانس آنے والی پروازیں بھی بند ہو گئیں ہیں ،دنیا بھر میں ہی فلا ئیٹ آ پریشن معطل ہیں ۔لیکن فرانس میں اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ،ہمیں یہاں پر سپیشل فلا ئیٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک ایسی وبا ہے جس کی زد میں پوری دنیا آ گئی ہے ۔پوری دنیا میں اس حوالے سے صورتحال خراب ہے امریکہ جیسے ملک کا صحت کا نظام بیٹھ گیا ہے ۔فرانس میں بھی حکام کو یہی فکر تھی کہ ہیلتھ کئیر سیکٹر پر بہت زیادہ بہت زیادہ پریشر نہ آ جائے ۔اس کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ہسپتالوں میں بیڈز اور آئی سی یو وارڈ کی تعداد میں خا طر خواہ اضافہ کیا گیا ہے ۔پہلے سے موجود سہو لیات کو بڑھایا جا رہا ہے ۔فوج کی مدد بھی حاصل کر لی گئی ہے ۔مریضوں کو دوسرے علا قوں میں بھی منتقل کیا جا رہا ہے ۔فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو بھی فرانس کے شہریوں کے برابر سہو لیات مہیا ہیں اور اس سلسلے میں انہیں مسائل کا سامنا نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو کرونا وائرس سے جاں بحق ہو نے کی صورت میں ان کی میتیوں کو لوا حقین کے حوالے منتقل کیا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے پھیلائی جانی والی افوا ہیں بے بنیاد ہیں ،فرانس کے وزیر اعظم نے حال ہی میں پریس کا نفرنس کی تھی جس میں کہ ان سے یہ سوال پو چھا گیا تھا اور انھوں نے تفصیلی طور پر اس حوالے سے وضاحت کی تھی ۔حکومت صرف جاں بحق ہونے والے افراد کے جنازوں میں خاندان کے افراد کی شرکت پر زور دے رہی ہے ۔حکومت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جنا زوں میں زیادہ رش نہ ہو ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فرانس میں تمام کاروبار بند ہے ،جس کے با عث مشکلا ت تو ہیں لیکن اس مشکل وقت میں پاکستانی کمیونٹی نہایت ہی متحد ہے ۔مشکل وقت میں پاکستانی کمیونٹی ہمیشہ یکجا ہو کر ایک دوسرے کی مدد کرتی ہے ۔اگر کسی پاکستانی کو ضرورت ہوئی تو ہم بھی مدد کریں گے ۔فرانس کی حکومت نے اس سلسلے میں ایک بڑا ریلیف پیکج دیا ہے ۔اس پیکج کے تحت اگر کوئی ادارہ اپنے ملا زمین کو تنخواہ ادا نہیں کر سکا تو تنخواہ ادا کی جائے گی ،یو ٹیلیٹی بلز میں بھی ریلیف دیا جائے گا ۔حکومت کی طرف سے دی جانے والی مرا عات پاکستانیوں کو بھی ملیں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فرانس میں اس وقت صرف کھانے پینے کی دکانیں کھلی ہیں باقی سب کچھ بند ہے ۔لاک ڈاﺅن پر پولیس سختی سے عمل درآمد کروا رہی ہے ۔اگر کسی نے بہت ضروری کام سے باہر جانا ہے تو ڈیکلیریشن پر دستخط کرنے پڑتے ہیں ۔خلا ف ورزی کرنے والوں کو لا کھوں یو روز کے جرمانے کیے جا رہے ہیں ۔موجودہ صورتحال میں عالمی برا دری کا کردار نہایت اہم ہے ۔سب کو مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔کرونا وائرس سے پیدہ شدہ صورتحال کے بعد ایک بڑا معاشی بحران آنے والا ہے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اندازوں کے مطابق یہ بحران 2008ءمیں آنے والے ما لیاتی بحران سے زیادہ بڑا ہو سکتا ہے ۔اس صورتحال میں امیر اور ترقی یا فتہ ممالک کو غریب ممالک کا خیال رکھنا ہو گا ۔ ایک سوال کے جواب میں فرانس میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد عالمی تجارت میں بہت کمی آنے والی ہے ۔لیکن اس صورتحال میں پاکستانی ایکسپو ٹرز کے لیے کچھ موا قع بھی موجود ہیں ہم اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو آگاہ کر رہے ہیں ۔تجارت پر اثرات کو لازمی پڑیں گے ان کو کم کرنے کی ضرورت ہے ۔یورپ کرونا وائرس کے با عث آلودگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ،شور بھی بہت کم ہو گیا ہے پیرس شہر کی گلیاں اور سٹرکیں سنسان پڑی ہیں ۔کرونا وائرس کی صورت میں ہیں ایک بہت ہی غیر معمولی چیلنج کا سامنا ہے ۔شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں انشا للہ جلد وبا سے نجات ملے گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain