تازہ تر ین

کرونا کےخلاف جنگ میں کردار تاریخ بن کرابھرے گا،فیاض الحسن چوہان

لاہور(لیڈی رپورٹر) خبریں رضاکار ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ”خبریں“ کو خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں خبریں اخبار اور چینل ۵ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے رضاکار فورس بنانے کا اعلان کیا۔ 22 کروڑ پاکستانیوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں جتنا کردار ادا کر سکتے ہیں کریں۔ چینل ۵ اور روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد اور امتنان شاہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے فرنٹ فٹ پر آ کر اپنا کردار ادا کیا۔ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ان کا یہ کردار ایک تاریخ بن کر ابھرے گا جبکہ ن لیگ کے ایم پی اے منیب الحق تحریک انصاف کی ایم پی اے آسیہ امجد‘ فوک گلوکار عارف لوہار‘ ان کے بچے اداکار کامران مجاہد‘ سینئر اداکار جمال شاہ اور خالد انعم کے علاوہ گلوکارہ حمیرا ارشد‘ ماڈل حنا ملک اورآر جے صوفیہ نے بھی خبریں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس وقت جب ملک سخت مشکل حالات میں ہے امتنان شاہد نے ثابت کیا ہے کہ فرنٹ فٹ پر آ کر کام کیسے کیا جاتا ہے اور خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو دیہاڑی دار ہیں۔ ان حالات میں خبریں نے ایک بہت بڑا قدم اٹھایا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain