تازہ تر ین

لاہور، ملتان کے بعدراولپنڈی میں خبریں رضاکار، مفت کھانا تقسیم کا آغاز

لاہور‘ملتان‘راولپنڈی (رپورٹنگ ٹیم ) عدنان شاہد فاونڈیشن کے زیر اہتمام خبریں رضاکار وں کی جانب سے لاہور میں چوتھے روز بھی دیہاڑی دار اور محنت کش مزدوورں میںلاہور کے مختلف مقامات پر مفت کھانا تقسیم کیا گیا، خبریں گروپ کی جانب سے دوسرے مرحلے میں ملتان سے بھی آج دوسرے روز خبریں رضاکاروں نے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے غریبوں میںمفت کھانا تقسیم کیا۔خبریں کے ایڈیٹر امتنان شاہد کی جانب سے قائم کردہ خبریں رضاکار ٹیم گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں ، چوبرجی چوک ،سمن آباد ،یتیم خانہ ،مصطفی ٹاون ،منصورہ اورسکیم موڈپہنچی جہاں دیہاڑی دار اور محنت کش مزدوروں میں مفت کھانا تقسیم کیا گیا۔رضا کار ٹیم جب سمن آباد موڑ اوریتیم خانہ چوک پہنچی تو مزدوروں کی بڑی تعداد جن میں خواتین بھی شامل تھیں خبریں رضاکار ٹیم کو دیکھ کر پھٹ پڑے اور کہا کہ لاک ڈاون کو 18 روز گزر گئے حکومت کی جانب سے ماسوائے اعلانات کے کچھ نہیںملا، خبریںرضا کار ٹیم کھانا دے رہی ہے جس سے ایک وقت کا ڈنگ گزر جائے گا ،ہم شام کو کیا کریں گے کل کیا ہو گا ، کوئی کارروبار نہیں اور نہ ہی کوئی مزدوری ،آدھا دن گزر گیا فٹ پاتھ پر بیٹھے کوئی نہیں آیا اورنہ ہی کچھ کھانے کو ملا ،شکرگزار ہیں خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاءشاہد اور ایڈیٹرامتنان شاہد کے جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہم غریبوں کو یا د رکھا اللہ پاک انہیں اس صدقہ جاریہ کا صلہ دے ۔ خبریں رضا کار ٹیم جب ملتان روڈ سے ہوتی ہوئی چوک سمن آباد ،یتیم خانہ چوک ،منصورہ اور سکیم موڈ پہنچی تو سڑک کے دونوں اطراف فٹ پاتھوں پر بیٹھے مزدوروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی رضاکار ٹیم کی جانب سے انہیں ایک لائن میںبیٹھایا گیا اور ان میں کھانا تقسیم کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لاہور کو 9 ٹاونوں میں تقسیم کیا گیا ہے خبریں رضا کار ٹیم نے گزشتہ 4 روز کے دوران 6 ٹاونوں گلبرک ٹاون ،شالیمار ٹاون ،راوی ٹاون ،داتا گنج بخش ٹاون ، عزیز بھٹی ٹاون اور سمن آباد ٹاون کے مختلف علاقوں کے چوکوں اور چوراہوں میں بیٹھے دیہاڑی دار اور محنت کش مزدوروں میں مفت کھانا تقسیم کیا ،رضا کار ٹیم گزشتہ روز سمن آباد ٹاون کے علاقوں میں گئی جہاں مزدوروں میںمفت کھانا تقسیم کیا رضا کار ٹیم نے گزشتہ روز علامہ اقبال ٹاون کے بھی کچھ علاقوںمیں مزدوروں میں کھانا تقسیم کیا ۔رضاکار ٹیم آج دوبارہ چوبرجی سے ہوتی ہوئی ملتان روڈ ، یتیم خانہ چوک ، منصورہ،ٹھوکر نیاز بیگ اور اس سے آگے علاقوں میںجائے گی جہاں محنت کش مزدوروں میں کھانا تقسیم کیا جائے گا ۔ خبریں کے ایڈیٹر امتنان شاہد کی ہدایات کی روشنی میں رضاکار ٹیم آئندہ ہفتے علامہ اقبال ٹاون کے علاقے ،جوہر ٹاون ،اقبال ٹاون گارڈین ٹاون ، نشتر ٹاون کے علاقوں ،کوٹ لکھپت ،ٹاون شپ ،چونگی امرسدھو ،قینچی ،یوحنا آباد بھی اپنے غریب بھائیوں اور محنت کشوں کے لئے مفت کھانا لیجائے گی جہاں کھانے کو تقسیم کیا جائے گا اور اسی ہفتے واہگہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں بھی رضا کار ٹیم کو بھیجا جائے گا جہاں محنت کش اور دیہاڑی دار مزدوروں میں مفت کھانا تقسیم کیا جائے گا۔خبریں رضاکار ٹیم نے گزشتہ چار روز میں ضلع لاہور کی پانچ تحصیلوں میں سے دوبڑی تحصیلوں ، تحصیل شالیمار اورتحصیل سٹی کے مختلف علاقوںمیں غریب اور مزدور طبقہ میں مفت کھانا تقسیم کیا آئندہ ہفتے تحصیل رائے ونڈ اور تحصیل ماڈل ٹاون کے علاقوں میں بھی خبریں رضاکار ٹیم کو بھیجا جائے گا جبکہ کینٹ تحصیل میں باڈرایریا کے علاقوں بھٹہ چوک ،برکی و ہڈیارہ میں بھی اس ذمہ داری کوپورا کیا جائے گا ۔ یا د رہے کہ ملک میں کروناوائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے کیا جانے والا ”لاک ڈاون “دیہاڑی دار اور محنت کش مزدورں کے لئے پریشانی کا باعث بن گیا اور اس دوران خبریں گروپ کی جانب سے دیہاڑی دار مزدورں اور محنت کشوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا عزم ”جہاں غریب وہاں خبریں “ ایک حقیقت بن گیا، خبریں گروپ کی طرف سے عدنان شاہد فاونڈیشن کے تحت قائم کردہ خبریں رضاکار ٹیم نے پہلے مرحلے کے دوران صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں آج چوتھے روز بھی غریب محنت کشوں اور دیہاڑی دار مزدوروں میں مفت کھانا تقسیم کیا،رضاکار ٹیم شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر پہنچی جہاں ،مزدوروں اوردیہاڑی داروں میں کھانا تقسیم کیا۔ ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد کی ہدایات پر خبریں رضاکار ٹیم قائم کی گئی ہے جس نے ملک کے مختلف شہروں میں اپنی ذمہ داری کو سرانجام دیتے ہوئے غریب اور محنت کش مزدوروں کو مفت کھانا تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے دوسر مرحلے کا آغاز ملتان سے کر دیا گیا ہے اسی لئے مخیر حضرات سے بھی دردمندانہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان حالات میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر اپنے مزدور ، غریب اور دیہاڑی دار بھائیوں کی مدد کرسکیں اس کے لئے مخیر حضرات ضروت مندوں کی مدد کے لئے سادہ راشن بھجوائیں جس کے لئے ہماری ہیلپ لائن نمبر042.6375336 وسیپ0306.5100883دیا گیا ہے جس میں تجاویز بھی لی جائیں گی انشاءاللہ خبریں گروپ کی جانب سے عدنان شاہد فاونڈیشن نے یہ صدقہ جاریہ پورے ملک میں شروع کرنے کا عزم کیا ہے ۔پہلے مرحلے میں اس کو لاہور سے شروع کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں اس کا آغاز ملتان سے کر دیا گیا ہے انشاءاللہ ملتان کے بعد راولپنڈی اور فیصل آباد کے علاوہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی شروع کیا جا رہا ہے ۔انشاءاللہ خبریں گروپ کا سلوگن جہاں غریب وہاں خبریں ایک حقیقت ثابت ہو گا ۔ علاوہ ازیں راولپنڈی(رپورٹنگ ٹیم)عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام خبریں رضاکارروں کی جانب سے لاہور اور ملتان کے بعد راولپنڈی میں بھی دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ میں مختلف جگہوں پر کھانا تقسیم کیا گیا، خریں گروپ کی جانب سے راولپنڈی میں اس کا آغاز کر دیا گیا ہے ، خبریں رضا کار ٹیم راولپنڈی نے مختلف علاقوں فیض آباد ، چاندنی چوک، پنڈوڑہ، سید پور روڈ، اصغر مال ، بنی چوک، حیدری چوک ، ٹینکی موڑ ، سٹیڈیم روڈ اور مری روڈ اور دیگر علاقوں میں ٹیم پہنچی جہاں ٹیم کی جانب سے دیہاڑی دار مزدورں اور ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا گیا، کھانا تقسیم کرتے وقت خواتین اور بچوں کی تعداد بھی موجود تھی، ان لوگوں میں بھی کھا نا تقسیم کیا گیا جو صبح گھروں سے اپنے ساتھ مختلف قسم کا سامان لے کر نکلتے تاکہ روزی کما سکیں لیکن کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کے دوران کام نہ ہونے سے مشکلات کا شکار تھے، اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ خبریں گروپ جس لوگو”جہاں غریب وہاں خبریں“ اپنے اس سلوگن پر قائم ہے خبریں گرورپ نے ہمیشہ کی طرح اس وقت جب لوگ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور کام نہیں ہے کہیں بھی ترقیاتی کام نہیں ہو راہ جہاں پر مزدوری کریں مزدوری نہ ہونے اور کام نہ ملنے سے ہم دیہاڑی دار لوگوں سمیت دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہری بھی مشکلات میں پھنس چکے ہیں ہم تو روزانہ گھروں سے نکل کر دن بھر مز دوری کرتے تھے اور کما کر گھر لے جاتے اور گزارہ کرتے تھے لیکن اب تو صورت حال یہ ہے کہ کچھ کھانے کو نہیں ملتا ، ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں،اس وقت خبریں نے غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کر عمل شروع کرکے ایک اچھا کام کیا، ہم لوگ اس قدام پر بہت خوش ہیں،جب خبریں رضار ٹیم راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دیہاڑی دار طبقہ میں کھا نا تقسیم کرنے پہنچی تو ان لوگوں کے چہرے کھل اٹھے اور سب نے ایک ایک کرکے کھانا لیا، راولپنڈی کے ان غریب لوگوں نے کہا کہ خبریں گروپ ہمیشہ غریب کی آواز بنا، ضیاءشاہد اور امتنان شاہد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں دیہاڑی دار طبقہ کو یاد رکھا اور ان کی مدد کی اور دہلیز پر آکر کھا ناتقسیم کیا جبکہ روزنامہ خبریں، چینل فائیو اور عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ”خبریں“ رضا کاروں کی جانب سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ میں مختلف علاقوں میں مفت کھانا تقسیم کیا گیا۔ گزشتہ روز ”خبریں“ رضاکار ٹیم نے ”جہاں غریب وہاں ”خبریں“ کے سلوگن کے تحت ملتان کے مختلف علاقوں چونگی نمبر 1، پل واصل، جمیل آباد، بستی دھریجہ اور بستی رتے والا ودیگر علاقوں میں پہنچ کر مستحقین، ضرورت مندوں، دیہاڑی داروں اور محنت کشوں میں مفت کھانا تقسیم کیا۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ ”خبریں گروپ“ ”جہاں غریب وہاں ”خبریں“ کے اپنے سلوگن کے عین مطابق ضرورت مندوں اور مستحقین کی آواز بنا اور ان کو گھروں تک مفت کھانا پہنچایا۔ شہریوں نے چیف ایڈیٹر ”خبریں“ ضیا شاہد اور امتنان شاہد کا بے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی انہوں نے محنت کشوں اور مزدور طبقہ کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ ایڈیٹر ”خبریں“ امتنان شاہد کی ہدایات پر ”خبریں“ رضا کار ٹیم قائم کی گئی ہے جس نے ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اپنی ذمہ داری کو سرانجام دیتے ہوئے غریب اور محنت کش مزدوروں کو مفت کھانا تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔ ”خبریں“ رضا کار کی جانب سے دو روز کے دوران 4100 گھروں میں کھانا تقسیم کیا گیا ہے اور مستحقین کے گھروں تک کھانا پہنچایا گیا جس پر مستحقین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور انہوں نے ”خبریں“ گروپ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain