تازہ تر ین

سعودیہ کی سپر مارکیٹ میں فوڈ آئٹمز پر تھوکنے والاشخص گرفتار

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی پولیس نے ایک شخص کو جان بوجھ کر غذائی اشیاءپر تھوکنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ شخص باحہ کی سپر مارکیٹ میں رکھی غذائی اشیاءپر جان بوجھ کر تھوک رہا تھا جب اس کی حرکت کلوز سرکٹ کیمروں میں نوٹ کی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی مگر وہ پہلے ہی وہاں سے فرار ہو گیا۔ ایک مقامی شہری نے محکمہ صحت کے حکام اور سیکیورٹی فورس کو اطلاع دی تھی کہ اس نے باحہ کی ایک سپر مارکیٹ میں ایک شخص کو کھانے پینے کی اشیا پر تھوکتے ہوئے دیکھا ہے۔ اطلاع دینے والے شہری نے یہ بھی بتایا ہے کہ جیسے ہی تھوکنے والے شخص کو احساس ہوا کہ اسے دیکھ لیا گیا ہے وہ مارکیٹ سے فرار ہوگیا۔ سپر مارکیٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا پر تھوکنے والے شخص کی نشاندہی کی گئی۔مذکورہ شخص مارکیٹ سے نکل کر پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہوا تھا۔ گاڑی کی نمبر پلیٹ سے شناخت کیے جانے کے بعد ٹریفک اہلکاروں کو مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔پولیس نے احتیاطی تدبیر کے طور پر سپر مارکیٹ سربمہر کر دی اور تمام کارکنان کو حفاظتی تحویل میں لے کر کورونا ٹیسٹ کے لیے ہسپتال بھجوا دیا گیا۔پولیس اہلکار کھانے پینے کی اشیا پر تھوکنے والے شخص سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ حکام کے مطابق حقائق جلد عام لوگوں کے سامنے لائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کویت میں بھی کورونا کی ایک تصدیق شدہ مریضہ نے جان بوجھ کر اپنا علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر پر تھوک پھینک دی تھی، جس کے بعد ہسپتال کے عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو خدشے کے پیش نظر فوری طور پر قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ مریضہ کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain