تازہ تر ین

مخالف سربراہ سوچنے پر مجبور …. کیرئیر کا بھاری تجربہ

برسبین( ویب ڈیسک ) آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے برسبین ٹیسٹ کو کیریئر کا دباﺅ سے بھرپور ٹیسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسد شفیق نے ثابت کردیا کہ وہ بہترین بیٹسمین ہے، میچ کے دوران ناخن چباتا رہ گیا یہ سب کچھ کیا ہورہا ہے مگر آخر کار ہم جیت گئے ۔ٹیسٹ میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ اظہر علی وکٹ پر نہ رکتے تو میچ اتنا آگے جاتا ہی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے کہا اکہ میچ کے دوران ناخن چباتا رہ گیا کہ یہ سب کچھ کیاہورہا ہے جیتا ہوا میچ ایک دم کیسے پلٹ رہا ہے مگر پھر بھی جیت گئے اگلے میچ میں بھی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں آئینگے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain