لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورو نا وباءنے پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمولات زندگی کو متاثر کیاہے۔ پابندیوں کے باعث دیہاڑی دار طبقے کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے اور کمزور لوگوں کو ریلیف دینا تحریک انصاف کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ حکومت کو متاثرہ لوگوں کی مالی مشکلات کا احساس ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مستحق خاندانوں کیلئے بے مثال مالی امداد کا پروگرام شروع ہو چکاہے اور ترقی پذیر ممالک میں پاکستان پہلا ملک ہے جس نے کمزور طبقات کو ریلیف دینے کیلئے مالی امداد کا پیکیج دیاہے۔ مستحق خاندانوںکو ان کا حق ہر صورت پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مالی امداد کا پروگرام انتہائی شفاف ہے اور یہ وقت سیاست سے بالاتر ہوکر متاثرہ خاندانوں کی مدد کا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گجرات کے قریب تربیتی طیارہ گرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طیارہ حادثہ میں شہید انسٹرکٹر میجر عمر اور شہید لیفٹیننٹ فیضان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسٹرکٹر میجر عمر اورلیفٹیننٹ فیضان نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔شہید انسٹرکٹر میجر عمر اور شہید لیفٹیننٹ فیضان نے اپنی زندگیاں فرض کی ادائیگی پر قربان کیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید انسٹرکٹر میجر عمر اور شہید لیفٹیننٹ فیضان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہداءکے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سکھ برادری کو خالصہ جنم دن ویساکھی کے تہوار کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رواں برس کورونا وباءکے باعث ویساکھی کا تہوار سادگی سے منایا جا رہا ہے۔کورونا وباءسے وطن عزیز سمیت پوری دنیا بدل چکی ہے، لہٰذا کورونا کے پیش نظر ویساکھی پر حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں ہمیشہ غیر معمولی اقدامات کرنا پڑتے ہیں اور آج ہمارے نزدیک عوام کی زندگیو ںکو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ ایک دوسرے سے فاصلے رکھ کر ویساکھی کا تہوار منائیں۔انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کی جانب سے ویساکھی کے تہوار پر سماجی فاصلے برقرار رکھنا قابل تحسین ہے اور میں اس ضمن میں سکھ برادری کے تعاون کا شکرگزار ہوں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وےساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشےوں مےں برابر کے شرےک ہےں اور کورونا وباءسے متاثرہ خاندانوںکی مدد کرکے ہم ویساکھی کی خوشیوں کو مزید دوبالا کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈھنڈنیال سیکٹر پر 2 سالہ بچے محمد حسیب کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وباءسے نمٹنے کیلئے یکسو ہے جبکہ متعصب مودی سرکار خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کے موذی مرض کو اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کنٹرول کریں گے۔ پنجاب حکومت ہر وہ اقدام اٹھا رہی ہے جس سے کورونا وباءپر قابو پایا جاسکے اور دیہاڑی طبقے کو ریلیف بھی مل سکے۔کورونا وباءکے سدباب کےلئے بروقت لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے اور پنجاب حکومت کوروناوباءپر قابو پانے کےلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرےضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ کورونا وباءکا پھےلاو¿ روکنے کے حوالے سے اےس او پےز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔متاثرہ مرےضوں کے علاج معالجے کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی صحت اورجان کی حفاظت سرفہرست ترجیح ہے، اس ضمن میںکوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام گھروں مےں رہےں گے تو کوروناوائرس کا پھےلاو¿ کم سے کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پےدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے۔ مختلف شہروں کے دورے کرکے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا خود جائزہ لے رہا ہوں ۔پنجاب کے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا بچانا مےرا مشن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج گورنر ہاﺅس میں رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کی صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عبدالعلیم خان سے حلف لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کو صوبائی وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عبدالعلیم خان منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں۔ امید ہے کہ عبدالعلیم خان ماضی کی طرح اب بھی اپنی تمام توانائیاں صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے بروئے کار لائیں گے۔
